
گذرگاہیں بند کرنے سے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے:الخضری
ہفتہ-12-جون-2021
فلسطینی عوامی کمیٹی برائے انسداد ناکہ بندی غزہ کے چیئرمین اور رکن پارلیمنٹ جمال الخضری نے غزہ کی تمام تجارتی اور انسانی آمدو رفت کی گذرگاہیں فوری طور پرکھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی دوسرے علاقوں کو ملانے والی راہ داریوں کی بندش جنگ زدہ علاقے میں انسانی بحران کو مزید گھمبیر کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔