جمعه 15/نوامبر/2024

الحاق

قابض اسرائیل ’انخلا ‘ کے قانون کوآگے بڑھانے کے لیے سرگرم

نئی قابض حکومت "منتقلی اور علاحدگی کے قانون" سے متعلق قوانین کے ایک پیکیج پر بات چیت کرنے اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بستیوں کی درجنوں غیرآئینی کالونیوں کو آئینی شکل دینے پر کام کر رہی ہے۔

’نیتن یاہو حکومت سرکاری پالیسی کےتحت غرب اردن کا الحاق کرسکتی ہے‘

اسرائیل کی بیس انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ نئی دائیں بازو کی صہیونی حکومت مقبوضہ فلسطینی اراضی کے الحاق (تصرف) کو ایک سرکاری پالیسی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

کنیسٹ سے غرب اردن کے اسرائیل سے ’الحاق‘ کے بل کی ابتدائی منظوری

اسرائیلی کنیسٹ نے ابتدائی بحث کے ذریعے کئی ایسے قوانین کی منظوری دی جو دائیں بازو کی جماعتوں کو مقبوضہ مغربی کنارے میں بے مثال اختیارات فراہم کریں گے اور اگلے مرحلے میں انہیں غرب اردن کے اسرائیل سے ’الحاق‘ کے منصوبے کو نافاذ کیا جا سکے گا۔

مغربی کنارے میں آبادکاروں کےسینکڑوں گھروں کی تعمیرکے منصوبے کی منظوری

قابض صہیونی حکومت نے اتوار کے روز جنوبی بیت لحم میں غیرقانونی صہیونی آبادکار بستی عفرت میں 980 نءے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔

اسرائیل کے توسیع پسندانہ منصوبے کے خلاف مزاحمت کے لیے تیار ہیں: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ ، اسماعیل ھنیہ نے موجودہ مرحلے میں مرکزی مقصد کے حصول کے لیے ایک جامع حکمت عملی اور منصوبہ بندی پر زور دیا ہے۔ انہوں نے مغربی کنارے کے اسرائیل سے الحاق کے صہیونی پلان کو ناکام بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حماس پورے وطن کو قابض صہیونی ریاست کے پنجے سے آزاد کرانے اور اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے مزاحمت کےلیے تیار ہے۔

امریکا ڈیڑھ ماہ میں الحاق کے اسرائیلی پروگرام پرموقف جاری کرے گا

اسرائیل کے عبرانی اخبار اسرائیل ٹو ڈے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ فلسطینی اراضی کے الحاق سے الحاق کے پروگرام پر 45 دن میں اپنا سرکاری موقف جاری کرے گی۔

ہزاروں یورپی ارکان پارلیمان کی "الحاق” کے اسرائیلی پروگرام کی مخالفت

اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اپنی خود مختاری کے منصوبے کے اعلان کے بعد یورپی ممالک اور عالمی برادری کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

"الحاق” کےاسرائیلی پروگرام کے خلاف تمام آپشن کھلے ہیں: الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ غرب اردن کے اسرائیل سے"الحاق" کے پروگرام کے خلاف فلسطینی قوم کے پاس تمام آپشن کھلے ہیں۔

قابض صہیونی فوجی الحاق مخالف مظاہروں پر پل پڑے

مغربی کنارے کے بڑے حصے کے اسرائیلی کے ساتھ الحاق کے منصوبے کے خلاف جمعہ کے روز طوباس میں ہونے والے ایک مظاہرے میں حصہ لینے کے دوران فلسطینی نوجوان سر میں ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے خلاف مسلح جدو جہد کا مطالبہ

فلسطین کے علاقے غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے اعلان کے بعد فلسطینی حلقوں کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ فلسطینی قیادت نے رام اللہ اتھارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کی سازش ناکام بنانے کے لیے مزاحمتی قوتوں کو مکمل آزادی فراہم کرے۔