الحاج سلیمان القادرکی وفات اسلامی تحریکوں کے لیے دھچکا ہے:حماس
جمعہ-19-اگست-2016
اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے فلسطینی اسلامی تحریک کے بانی رہ نما اور ممتاز عالم دین الشیخ الحاج سلیمان عبدالقادر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ سلیمان عبدالقادر کی موت سے عالم اسلام بالخصوص اسلامی تحریکوں کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ ان کا خلا ء برسوں پر نہیں کیا جا سکتا۔