جمعه 15/نوامبر/2024

الجلیل

"حزب اللہ” کا بالائی الجلیل میں "جبل نیریا” اسرائیلی بیس پر حملہ

آج ہفتے کے روز لبنانی حزب اللہ نے کاتیوشا راکٹوں سے مقبوضہ فلسطین کے علاقے الجلیل میں جبل نیریا میں قابض فوج کے ایک اڈے پر حملہ کیا۔ یہ اڈ گولانی بریگیڈ کی فورسز کا فلانج کمانڈ اینڈ کنٹرول ہیڈکوارٹر ہے۔

الجلیل شہر کو یہودیوں کا گڑھ بنانے میں ناکام ہوچکے: اسرائیلی وزیر

اسرائیل کے ایک سابق وزیر نے اعتراف کیا ہے کہ "اسرائیل" 1948ء کےمقبوضہ شمالی فلسطین میں الجلیل شہر کو یہودیانے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الجلیل میں تمام یہودیوں کے منصوبوں کے باوجود اور تمام تر فتنوں اور مراعات کے باوجود آبادکاروں کو دی گئی سہولیات کے علی الرغم الجلیل شہر کی فلسطینی شناخت ختم نہیں کی جا سکی ہے۔

اسرائیل کا الجلیل میں نئی یہودی بستی کے قیام کا اعلان

اتوار کے روز اسرائیلی حکومت نے سرکاری طور پر الجلیل میں ایک نئی بستی کے قیام کا اعلان کیا سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقے الجلیل اور جزیرہ نما النقب میں آباد کاری کے منصوبوں میں تیزی لائی جا رہی ہے اور تازہ آباد کاری منصوبہ اسی تسلسل کی ایک کڑی ہے۔

اسرائیلی وزیر داخلہ کا جزیرہ نقب اور الجلیل میں آباد کاری کا منصوبہ

بدھ کو ایک عبرانی اخبار نے قابض اسرائیلی حکومت میں وزیر داخلہ آیلیٹ شیکڈ کی طرف سے جنوب میں جزیرہ نما النقب اور شمال میں الجلیل شہر کو یہودیانے کے لیے ایک وسیع منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔

جنوبی لبنان سے حزب اللہ کے وادی گولان اور الجلیل پر راکٹ حملے

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے قابض اسرائیل کے زیرتسلط وادی گولان اور الجلیل شہر میں کم سے کم 10 راکٹ حملے کیے ہیں جنہوں نے صہیونی ریاست کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

شمالی فلسطین کے شہر الجلیل میں‌مزید تین فلسطینی شہید

شمالی فلسطین کے الجلیل شہر میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں‌کے حملے میں مزید تین فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔ سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں رواں سال ماورائے عدالت قتل کے جرائم کے نتیجے میں اب تک کم سے کم 80 فلسطینیوں‌کو شہید کیا جا چکا ہے۔