جمعه 15/نوامبر/2024

الجزیرہ

الجزیرہ کی مقتولہ صحافی کے اہل خانہ کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات

امریکی شہریت کی حامل الجزیرہ ٹی وی کی صحافی مقتولہ صحافی شیریں ابوعاقلہ کے اہل خانہ نے امریکی وزیر خزانہ انتونی بلنکن سے ملاقات کی ہے۔ ابو عاقلہ کی بھانجی لینا ابو عاقلہ نے اس بارے میں کہا ہے ' ہم یہاں شیریں ابو عاقلہ کے لیے انصاف کا مطالبہ لے کر آئے ہیں۔ '

السنوار کا غزہ میں الجزیرہ کے دفتر کا دورہ، ابو عاقلہ کی موت پر تعزیت

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے صدر یحییٰ السنوار نے الجزیرہ ٹی وی چینل کے دفتر کا دورہ کیا۔ انہوں نے قطری ٹی وی کی انتظامیہ سے بات چیت کی اور اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید کی گئی صحافیہ شیرین ابو عاقلہ کےواقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

پاکستان کی الجزیرہ کی فلسطینی نامہ نگار کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں الجزیرہ ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی معروف رپورٹر شیرین ابوعاقلہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یورپی یونین کی شیرین ابو عاقلہ کی شہادت کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

آج بدھ فلسطین میں یورپی یونین کے مشن نے جنین کیمپ اور شہر پرقابض اسرائیلی فوج کے حملے کی کوریج کے دوران قطرکے الجزیرہ کی نامہ نگار شیرین ابو عاقلہ کی شہادت کی فوری اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

الجزیرہ کی نامہ نگار کی شہادت کی وسیع پیمانے پرمذمت

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں الجزیرہ ٹی وی چینل کی خاتون نامہ نگار شیرین ابو عاقلہ کی اسرائیلی فوج کے وحشیانہ ٹارگٹ کلنگ حملے میں شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اسرائیلی فوج نے ’’الجزیرہ‘‘ کی شیرین ابو عاقلہ کو گولی مار دی

قطر سے عربی زبان میں نشریات پیش کرنے والے الجزیرہ ٹی وی کی خاتون رپورٹر شیرین ابو عاقلہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد چل بسیں.

الجزیرہ کے خلاف نیتن یاھو کی اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری

اسرائیلی حکومت اور وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے قطر کے مقبول ٹی وی چینل الجزیرہ کے خلاف اشتعال انگیزی اور انتقامی سیاست کا سلسلہ جاری ہے۔

الجزیرہ ٹی وی چینل بند ، تمام لائسنس منسوخ

اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم قطر کے عربی اور انگریزی میں نشریات پیش کرنے والے الجزیرہ ٹی وی چینل کو بند کرتے ہوئے چینل سے وابستہ صحافیوں کو دیے گئے لائسنس منسوخ کردیے ہیں۔

’الجزیرہ‘ ٹی وی کی نشریات بند کرنے پر اصرار ناقابل قبول:یو این

اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق نے قطر سے عربی میں نشریات پیش کرنے والے ’الجزیرہ‘ ٹیلی ویژن چینل کی نشریات بند کرنےپر بعض عرب ملکوں کے اصرار کو ناقابل قوبل اور آزادی اظہار رائے کی مخالفت قرار دیا ہے۔

الجزیرہ کا ’ٹوئٹر‘ اکاؤنٹ ایک کروڑ 20 لاکھ فالورز کے ساتھ بحال

قطر کے عالمی شہرت یافتہ نشریاتی ادارے الجزیرہ کا عربی زبان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کچھ دیر کی بندش کے بعد بحال کر دیا گیا ہے۔ ٹوئٹر پرالجزیرہ کے فالورز کی تعداد ایک کروڑ بیس لاکھ سے زاید ہے۔