جمعه 15/نوامبر/2024

الجزائر

الجزائر کا اسرائیلی جاسوسی پروگرام ’پیگاسوس‘ کی تحقیقات کا فیصلہ

افریقی ملک الجزائر کے پراسیکیوٹرجنرل نے اسرائیل کی نجی کمپنی کی طرف سے عالمی شخصیات کی جاسوسی کی مبینہ سازش کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

الجزائر اور تونس نے اسرائیل جانے والے طیارے کو گذرنے سے روک دیا

افریقی ملکوں تونس اور الجزائر کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ منگل کے روزاسرائیل سے مراکش کے لیے روانہ ہونے والے اسرائیلی ہوائی جہاز نے الجزائر اور تونس سے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست کی تھی تاہم ان دونوں ملکوں نے اسرائیل کی 'ایل وائی 555' کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔ دونوں ملکوں‌کی جانب سے اجازت نہ ملنے کےبعد اسرائیلی طیارے کو اپنا راستہ تبدیل کرنا پڑا۔

امارات-بحرین کے اسرائیل سے تعلقات کے خلاف مراکش اور الجزائر میں مظاہرے

خلیجی ریاستوں متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور صہیونی ریاست کے ساتھ امن معاہدوں کے خلاف مراکش اور الجزائر سمیت کئی ممالک میں عوامی سطح پر مظاہرے جاری ہیں۔

غرب اردن کا اسرائیل سے الحاق دشمنی پرمبنی باطل منصوبہ ہے:الجزائر

افریقی عرب ملک الجزائر نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں کو اسرائیل میں شامل کرنے کےاعلان کو ایک دشمنانہ اور باطل اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف فلسطینی قوم بلکہ تمام مسلمان ممالک کے خلاف ایک گہری سازش ہے۔

قضیہ فلسطین کی حمایت الجزائر کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے

الجزائر کے نو منتخب صدر عبدالمجید تبون نے کہا ہے کہ حکومت کی تبدیلی سے فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور ان کے اصولی مطالبات کے حوالے سے پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ قضیہ فلسطین کی حمایت الجزائر کی خارجہ پالیسی کا بدستوراہم جزو ہوگا۔

حماس کی الجزائر کے نو منتخب صدر عبدالمجید تبون کو کامیابی پرمبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے الجزائر کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر عبدالمجید تبون کو مبارک باد پیش کی ہے۔

سابق وزیراعظم عبدالمجید تبون الجزائر کےصدر منتخب

افریقی عرب ملک الجزائر میں جمعرات کے روز ہونے والے صدارتی انتخابات میں سابق وزیراعظم عبدالمجید تبون 58 فی صد ووٹ لے کرصدر منتخب ہوگئے ہیں۔

الجزائر کے سابق صدر عبدالعزیز بوتفیقلہ کے مقربین کو قید کی سزائیں

الجزائر کے شہر البلیدہ میں فوجی عدالت نے بدھ کی صبح 4 افراد کے خلاف 15 سال قید کی سزا سنا دی۔ ان افراد پر ریاستی حکام اور فوج کے خلاف سازش کرنے کا الزام ہے۔

الجزائر میں 4 جولائی کو صدارتی انتخاب ممکن نہیں: دستوری کونسل

الجزائر کی دستوری کونسل نے کہا ہے کہ چار جولائی کو ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ۔اس نے ٹھوس اور اہل صدارتی امیدواروں کی عدم دستیابی کو انتخابات کے عدم انعقاد کی وجہ جواز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ صرف دو امیدوار وں نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں اور وہ دونوں ہی اہل نظر نہیں آتے۔

الجزائر کے سابق وزراء اعظم اور سابق وزیروں کے خلاف مقدمات

افریقی ملک الجزائر کے سابق وزراء اعظم سمیت 10 سابق وزراء کے خلاف ملک کی اعلیٰ عدالت میں مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔