چهارشنبه 30/آوریل/2025

الاقصیٰ

دشمن نے فلسطین قوم کے لیے ان کی اپنی زمین تنگ کردی:امام قبلہ اول

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ یوسف ابو اسنینہ نے کہا ہے کہ دشمن نے فلسطینی قوم پر اس کے اپنے وطن میں عرصہ حیات تنگ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے جدو جہد تیز کرنا ہو گی۔

اتحاد واتفاق آزادی کے لیے فلسطینیوں کا ہتھیار ہے:امام قبلہ اول

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ القدس شہر کو صہیونی دشمن کی جانب سے منظم جارحیت کاسامنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یکجہتی، اتحاد اور اتفاق فلسطینی قوم کے پاس اپنے سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے ایک موثر ہتھیار ہے۔

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی عمل داری کا کوئی حق نہیں: محکمہ اوقاف

فلسطینی محکمہ اوقاف ومذہبی امور نے باور کرایا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر صہیونی ریاست کوقانونی عمل داری نافذ کرنے کا کوئی حق نہیں۔

فلسطینی دھڑوں میں مصالحت قوم کے لیے نعمت ہے:امام قبلہ اول

مسجد اقصیٰ [قبلہ اول] کے امام وخطیب الشیخ محمد سلیم نے فلسطین کی دو سرگردہ جماعتوں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور تحریک فتح کے درمیان مفاہمتی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی دھڑوں میں مصالحت اور اتحاد قوم کے لیے ایک بڑی نعمت ہے۔

خون کے آخری قطرے تک قبلہ اول کا دفاع کریں گے:فلسطینی علماء

فلسطین کےعلماء، مبلغین اور دعاۃ نے قبلہ اول کا دفاع کے لیے جان ومال سمیت ہرطرح کی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں 90 یہودیوں کا قبلہ اول پردھاوا

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔ گذشتہ روز89 یہودی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

الاقصیٰ پراسرائیلی پابندیاں ناقابل قبول ہیں: عالمی القدس فاؤنڈیشن

بین الاقوامی القدس فاؤنڈیشن نے اسرائیلی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بندش اور وہاں پر نماز اور اذان پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ المبارک کے باہر اسرائیلی فوج کی طرف سے نصب کردہ برقی دروازے مقدس مقام کی بے حرمتی کے مترادف ہیں۔ فلسطینی قوم اور پوری مسلم امہ اسرائیلی پابندیوں کو مسترد کرتی ہے۔

قبلہ اول میں داخلے کے لیے عاید کردہ اسرائیلی پابندیاں مسترد

فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں داخلے کے لیے نصب کردہ الیکٹرانک گیٹس کے استعمال کو مسترد کرتے ہوئے صہیونی انتظامیہ پر واضح کیا ہے کہ فلسطینی قوم قبلہ اول میں آمد روفت کے لیے عاید کردہ صہیونی پابندیوں کو قبول نہیں کریں گے۔

فلسطین پیپلز کانگریس کا قبلہ اول کے تحفظ کا پرزور مطالبہ

فلسطینی قوم کی بیرون ملک نمائندگی کرنے والی سب سے بڑی تنظیم ’فلسطین پیپلز کانگریس‘ [GPC] نے مسجد اقصیٰ میں ایک فدائی حملے کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے دو صہیونی فوجیوں کو جنہم واصل کرنے کی کارروائی کی تحسین کی ہے۔ کانگریس کی جانب سے تین فلسطینی جان بازوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قبلہ اول کے دفاع کے لیے موثر حکمت عملی اپنانے اور تحریک انتفاضہ میں شدت لانے پر بھی زور دیا ہے۔

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی جھنڈا لہرائے جانے پر کشیدگی

مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کے تیسرے سب سے مقدس مقام مسجد اقصیٰ میں یہودی آبادکاروں کے 'دورے' کے دوران اسرائیلی پولیس افسر کی جانب سے اسرائیلی جھنڈا لہرانے پر علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔