جمعه 15/نوامبر/2024

الاقصیٰ میں نماز کی روک تھام

عطر، پتھر اور چابیاں ۔۔۔ مسجد اقصیٰ کے مرابط کی کل کائنات!

مرابط کون؟مسجد اقصیٰ کے ایسے مستقل نمازی جو ہرحال میں قبلہ اول میں نماز کی ادائی کے ساتھ ساتھ اپنا زیادہ سے زیادہ وقت حرم قدسی کے دفاع کے لیے وقف کرے، مقامی سطح پر اسے ’قبلہ اول کا مرابط‘ کہا جاتا ہے۔

اسرائیلی فوج باب الاسباط میں نمازیوں پر ٹوٹ پڑی، دسیوں زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے باہر باب الاسباط کے مقام پر نماز عشاء ادا کرنے میں مصروف فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی فوج پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دسیوں نمازی زخمی ہوگئے۔

القدس میں کشیدگی مذہبی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے:یو این

مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے امن ایلچی ’نیکولائے ملادنینوو‘ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم اپنے مذہبی تشخص کے تحفظ اور اس کی بقاء کے حوالے سے مشوش ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امن بات چیت کا سلسلہ بحال نہ ہوا مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور الاقصیٰ میں جاری کشیدگی فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مذہبی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے۔

نصرت القدس کے لیے مشترکہ قیادت تشکیل دی جائے: راید صلاح

فلسطین کے سنہ1948ء کے مقبوضہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز فلسطینی رہ نما اور اسلامی تحریک کےامیر الشیخ راید صلاح نے دفاعی مسجد اقصیٰ اور نصرت القدس کے لیے مشترکہ قومی قیادت کی تشکیل پر زور دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، قبلہ اول کے محافظوں سمیت 58 گرفتار

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے تین پہرےدار حراست میں لینے کے بعد انہیں تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں آنے والے نمازیوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن کیا ہے جس کے نتیجے میں ساٹھ کے قریب فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔