پنج شنبه 01/می/2025

الاقصیٰ میں توڑ پھوڑ

’صہیونی فوج قبلہ اول پر دھاوے بولنے والوں کو ’سیلوٹ‘ کرتی ہے’

مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹر الشیخ عزام الخطیب التمیمی نے الزام عاید کیا ہے کہ صہیونی فوج اور پولیس مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کی بے حرمتی کے واقعات میں یہودیوں کی مدد کرتی ہے۔

اسرائیلی آثار قدیمہ کے اہلکاراور آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل

کل بدھ کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پردھاوا بولا اور مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ اطلاعات کے مطابق قبلہ اول میں داخل ہونے والے آباد کارں میں نام نہاد اسرائیلی محکمہ آثار قدیمہ کےاہلکار بھی شامل تھے۔

مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑمیں 64 یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل

کل منگل کواسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 64 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پردھاوا بولا اور مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

اسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں 385 یہودی قبلہ اول میں داخل

یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز385 یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مسلمانوں کے تاریخی مقدس مقام کی بے حرمتی کے اشتعال انگیز اقدام کا ارتکاب کیا۔