شنبه 16/نوامبر/2024

الاقصیٰ میں توڑ پھوڑ

’50 یہودی شرپسندوں کی قبلہ اول کی بے حرمتی‘

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج سوموار کو 50 یہودی آباد کار اور اسرائیلی فوجی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مسجدا قصیٰ میں صہیونی مذہبی نعرے بازی طاقت سے روکی جائے: علما

فلسطینی علماء کونسل نے اسرائیلی عدالت کی طرف سے یہودیوں کو مسجد اقصیٰ میں مذہبی نعرے بازے کی اجازت دینے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی قوم طاقت سے صہیونیوں کو مذہبی اشتعال انگیزی سے روکیں۔

بُدھ کو 44 یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول کی بے حرمتی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل بدھ کو اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں مزید 44 یہودی آباد کارمسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں اور اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا۔

صہیونیوں کے قاتلانہ حملے میں فلسطینی نوجوان شدید زخمی

مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے یہودی آباد کاروں نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان پر قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

عبادت کی آڑ میں 70 یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پردھاوے

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز70 یہودی آباد کار اور اسرائیلی فوجی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی

پولیس کی موجودگی میں 74 یہودیوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔ کل اتوار کو 74 یہودی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اس موقع پر یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول کے باب السلسلہ کے باہر جمع ہو کر اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا جس پر فلسطینی شہری سخت مشتعل ہوگئے۔

یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی ناقابل قبول:اردن

اردن کی حکومت نے مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے مسلسل دھاووں کی شدید مذمتے ہوئے موجودہ کشیدگی کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا ہے۔

یہودی شرپسندوں کےمسجد اقصیٰ پر دھاووں میں 300% اضافہ

فلسطین میں محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چند ہفتے قبل مسجد اقصیٰ کی کڑی نگرانی کے بعد اب تک 366 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران قبلہ اول پر دھاوے بولنے والے آباد کاروں کی تعداد میں 300 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

پولیس کی سیکیورٹی میں دسیوں یہودیوں کے قبلہ اول پر دھاوے

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔ آج جمعرات کو دسیوں یہودی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

فلسطینی معلمہ پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عاید

قابض صہیونی حکام کی طرف سے مسجد اقصیٰ بیت المقدس کی ایک سرکردہ رہ نما اور معلمہ پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر ایک ماہ کی پابندی عاید کی گئی ہے۔