جمعه 15/نوامبر/2024

اقصیٰ میں نمازوں کی روک تھام

اسرائیلی فوج کے تشدد سے قبلہ اول کے خطیب سمیت دسیوں زخمی

قابض صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ کے باہراحتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے جس کےنتیجے میں قبلہ اول کے امام و خطیب الشیخ عکرمہ صبری سمیت کئی فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

دفاع قبلہ اول کے لیے نابلس میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر

فلسطین کے مقبوضہ شہروں میں مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کی پابندیوں کے خلاف احتجاجی سرگرمیاں، جلسے جلوس، اور ریلیوں کے ساتھ ساتھ انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر قبلہ اول کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

قبلہ اول پراسرائیلی پابندیوں کے خلاف فلسطینیوں کا دھرنا جاری

اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ میں مسلسل آج پانچویں روز فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی برقرار رکھی ہے۔ دوسری جانب فلسطینی محکمہ اوقاف کے ملازمین اور بیت المقدس کے سیکڑوں شہریوں نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پابندیوں کے خلاف بہ طور احتجاج مسجد کے باہر دھرنا جاری رکھا ہوا ہے۔

مسجد اقصیٰ کی بندش اسرائیل کا انسانیت کےخلاف جرم ہے:ترکی

اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز کے بعد اذاں اور نمازوں کی ادائی پر پابند پر ترکی کی حکومت کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ ترک حکومت نے مسجد اقصیٰ کی بندش کو اسرائیل کا انسانیت کے خلاف گھناؤنا جرم قرار دیا ہے۔

’باب الاسباط‘ دفاع قبلہ اول کا عنوان!

ویسے تو مسجد اقصیٰ[قبلہ اول] کے تمام داخلی اور خارجی دروازوں کی اپنی اپنی خاص اہمیت ہے مگر حالیہ ایام میں جب سے اسرائیلی فوج نے قبلہ اول پریلغار شروع کی ہے’باب الاسباط‘ کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے۔ باب الاسباط اس وقت اسرائیلی فوج کی یلغار کا سامنا کرنے والے اہم ترین مقامات میں سے ایک ہے۔

الاقصیٰ کے خلاف ناپاک اسرائیلی عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم اور مزاحمتی قوتیں مسجد اقصیٰ کے خلاف صہیونی ریاست کی چالوں اور حرم قدسی پرقبضے کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قبلہ اول کےدفاع کے لیے کھلی جنگ کے لیے تیار ہیں۔ قبلہ اول کا دفاع فلسطینی قوم کی جدو جہد کا عنوان ہے۔

الیکٹرانک گیٹ کی تنصیب قبلہ اول پرتسلط جمانے کی سازش ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ نے قبلہ اول میں داخلے کے لیے اسرائیلی فوج کی برقی دروازوں کی تنصیب کو مسجد اقصیٰ پر تسلط جمانے کی مکروہ سازش قرار دیا ہے۔ حماس نے فلسطینی قوم پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے دفاع اور اسرائیلی جرائم کے مقابلے کے لیے ہرطرح کی قربانی کے لیے تیار رہے۔

اسرائیلی فوج مسجد اقصیٰ کے باہرفلسطینی مظاہرین پرپل پڑی

قابض صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ کے باب الاسباط کے باہر نام نہاد سیکیورٹی قدغنیں عاید کرنے کے خلاف بہ طور احتجاج دھرنا دینے والے فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں کئی شہری زخمی ہوگئے۔

قبلہ اول فوجی چھاؤنی میں تبدیل، اذان،نماز پرغیرمعینہ پابندی عاید

قابض صہیونی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے گھیراؤ اور اس میں نماز کی ادائی پر پابندی کے بعد ہزاروں فلسطینی مسلمانوں نے قبلہ اول کے باہر سڑکوں پر نماز جمعہ ادا کی۔

مسجد اقصیٰ میں نماز پرپابندی اسرائیل کی مذہبی دہشت گردی ہے:قطر

قطر نے اسرائیلی حکومت کی طرف سے نام نہاد سیکیورٹی اقدامات کی آڑ میں مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائی پر پابند عاید کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ قطری حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ نے سنہ 1967ء کے بعد پہلی بار قبلہ اول میں نماز جمعہ کی ادائی پر پابندی عاید کی ہے جو صہیونی ریاست کی مذہبی غنڈہ گردی ہے۔