پنج شنبه 01/می/2025

اقصیٰ میں نمازوں کی روک تھام

غزہ میں دفاع اقصیٰ ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ،30 شہری زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کل جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ کے دفاع اور حرم قدسی پر اسرائیلی پابندیوں کے خلاف نکالی گئی ریلی پر اسرائیلی فوج نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 30 مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔

الاقصیٰ کی حفاظت ایمان کا جزو،مسلم امہ کی نظریں القدس پرہیں:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نےکہا ہے کہ دفاع قبلہ اول اور القدس کی آزادی ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ فلسطینی قوم کا بچہ بچہ قبلہ اول پر فدا ہونے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی نظریں اس وقت مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس پر مرکوز ہیں۔ توقع ہے کہ عالم اسلام دفاع قبلہ اول کے لیے قربانیاں دینے والے فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

قبلہ اول کو گم شدہ مسلم امہ کی تلاش!

اسرائیلی فوج کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اول میں اذان اور نمازوں سمیت فلسطینیوں کی ہرطرح کی عبادت پرعاید کردہ پابندی کو آج نو دن ہوچکے ہیں۔ زندہ دلان فلسطین تو قبلہ اول کےدفاع کے ہراول دستے کے طورپر تن من دھن کی قربانیاں دے رہے ہیں مگر وارثان قبلہ اول جس خواب غفلت کا شکار ہیں اس کے نتائج انتہائی بھیانک اور خوفناک ہوسکتے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی بربریت،قبلہ اول کے باہر 80 فلسطینی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کو کھولے جانے کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینی مظاہرین پر قابض فوج نے وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 80 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی جرائم کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں پٹیشن دائر

انسانی حقوق کے بین الاقوامی کارکنان اور عالمی ماہرین قانون نے ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوج داری عدالت میں فلسطین کےعلاقوں غزہ کی پٹی اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی جرائم کے خلاف ایک پٹیشن دائر کی ہے، جس میں بین الاقوامی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرے۔

قبلہ اول کے باہر’ذلت کے دروازے‘ اور فلسطینیوں کا آہنی عزم!

گذشتہ جمعہ کے روز قابض صہیونی فوج نے وحشت و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلمانوں کے قبلہ اول کو تین فلسطینیوں کے خون سے نہلانے کے بعد مسجد اقصیٰ میں اذان اور نمازوں کی ادائی پر پابندی کا غیرمسبوق اقدام کیا جس پر فلسطینی قوم ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام میں شدید غم وغصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔ قابض صہیونی ریاست نے قبلہ اول کے مروجہ ’اسٹیٹس کو‘ کو تبدیل کرتے ہوئے نام نہاد سیکیورٹی اقدامات کی آڑ میں مسجد اقصیٰ میں داخلے پرپابندیاں عاید کردیں۔

محمود عباس کا چین میں خطاب، مسجد اقصیٰ کو فراموش کرگئے!

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس ان دنوں چین کے دورے پر ہیں۔ انہوں ںے گذشتہ روز چین کے صدر مقام بیجنگ میں ایک تقریب سے خطاب کیا مگر اپنے خطاب میں انہوں نے مسجد اقصیٰ جیسے سلگتے قومی اور عالم مسئلے پر کوئی بات تک نہیں کی۔

’قبلہ اول کا سقوط پوری مسلم امہ کا سقوط ہوگا‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک سرکردہ رہ نما نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس تاریخ کے انتہائی نازک،خطرناک اور فیصلہ کن موڑ میں داخل ہوچکے ہیں۔ موجودہ حالات میں قبلہ اول کا سقوط پوری مسلم امہ کا سقوط ہوگا۔

الاقصیٰ پر پابندی، نمازیوں پر تشدد، اسرائیل کی ننگی جارحیت:ترکی

ترکی کی حکومت نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے پر اسرائیلی پابندیوں اور فلسطینی نمازیوں پر قابض فوج کے بہیمانہ تشدد کی ایک بار پھر شدید مذمت کی ہے۔

لبنان میں دفاع قبلہ اول کے لیے عظیم الشان مارچ

لبنان میں دفاع قبلہ اول کے لیے ایک عظیم الشان مارچ کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔