جمعه 15/نوامبر/2024

اقصیٰ میں نمازوں کی روک تھام

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، مسجد اقصیٰ کے 72 نمازی گرفتار

قابض صہیونی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں پابندی سے نماز ادا کرنے والے فلسطینی شہریوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ چند روز کے دوران قابض فوج نے باب الاسباط سے تعلق رکھنے والے مسجد اقصیٰ کے 72 نمازیوں کو حراست میں لے رکھا ہے۔

اسرائیلی فوج کا فلسطینی شہریوں پر حملہ، 113 زخمی

مقبوضہ بیت المقدس میں قبلہ اول مسجد الاقصیٰ میں قریباً دو ہفتے کے بعد ہزاروں مسلمان عبادت کے لیے داخل ہوگئے ہیں اور اس دوران مسجد الاقصیٰ کے اندر اور باہر اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں کم سے کم 113 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی پولیس کومسجداقصیٰ میں نمازیوں کی جامہ تلاشی لینے کا حکم

اسرائیل کے عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے پولیس کو مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والے فلسطینی مردو خواتین کی جامہ تلاشی لینے کے احکامات دیے ہیں۔

اہالیان القدس نے نصرت الاقصیٰ کے خاکوں میں رنگ کیسے بھرا؟

اسرائیلی افواج کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں 14 جون کو پیش آنے والے ایک پرتشدد واقعے کے بعد قبلہ اول کو فلسطینی نمازیوں کے لیے بند کردیا تھا۔ قبلہ اول کی بندش نے نہ صرف اہالیان القدس، فلسطینی عوام بلکہ پوری مسلم دنیا کو ہلا کررکھ دیا تھا۔

انتفاضہ تحریکوں کے روح رواں فلسطینی طلباء کہاں ہیں؟

سابق سرائیلی وزیراعظم ایرئیل شیرون نے سنہ 2000ء میں مسجد اقصیٰ میں دھاوا بولا تو پورا فلسطین غم وغصے سے لبیرز تھا۔ فلسطینی جامعات کے طلباء طالبات شیرون کی اس مذمو اور ناپاک حرکت کےخلاف سراپا احتجا تھی اور طلباء نے انتفاضہ الاقصیٰ میں سب سے بڑھ کر اپنا خون پیش کیا اور قربانیاں دیں۔

قبلہ اول میں کشیدگی پرعرب لیگ کے اجلاس کی تاریخ تبدیل

عرب لیگ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی تازہ کشیدہ صورت حال پرغور کے لیے عرب لیگ کے وزراء خارجہ کا اجلاس بدھ کے بجائے جمعرات کو ہوگا۔

فلسطینیوں پر پابندیاں،41 صہیونی شرپسندوں کی قبلہ اول کی بے حرمتی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندیوں کے ساتھ ساتھ یہودی آباد کاروں کومقدس مقام کی بے حرمتی کی کھلی چھٹی دی گئی ہے۔ آج سوموار کو41 یہودی آباد کار اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

قبلہ اول پراسرائیلی پابندیاں،’عرب لیگ ‘ کا اجلاس بدھ کو طلب

مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی اور اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نماز اور اذان پر عاید کردہ پابندیوں کے پر غور کے لیے اردن کی درخواست پرعرب لیگ کا ہنگامی اجلاس آئندہ بدھ کو قاہرہ میں طلب کیا گیا ہے۔

یورپی پارلیمانی وفد کو مسجد اقصٰی تک رسائی سے روک دیا گیا

اسرائیلی فوج نے یورپ سے آئے پارلیمانی وفد کو مسجد اقصیٰ کے دورے سے روک دیا۔ یورپی وفد د روز قبل بیت المقدس پہنچا تھا جہاں اس نے دو بار قبلہ اول کی طرف جانے کی کوشش کی مگر قابض صہیونی فوج نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔

قبلہ اول کے حوالے سے قطر، ترکی کا موقف قابل ستائش:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے قطر اور ترکی کی جانب سے قبلہ اول پر اسرائیلی پابندیوں کی کھل کر مخالفت کے موقف کو سراہا ہے۔