حماس کا عرب ممالک سے بحرین میں اقتصادی کانفرنس کے بائیکاٹ کا مطالبہ
منگل-21-مئی-2019
اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نےآئندہ ماہ جون میں بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ہونے والی اقتصادی ورکشاپ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ منامہ میں اقتصادی کانفرنس میں فلسطینی قوم کے حقوق پر کوئی بات نہیں کی جائے گی۔ یہ کانفرنس امریکی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔ عرب ممالک کواس کانفرنس کو کامیاب بنانے کے بجائے اسے ناکام بنانا چاہیے۔