جمعه 15/نوامبر/2024

اقتصادی کانفرنس 2019

‘بحرین کانفرنس’ ہماری اپنی جیبوں سے ہمیں رشوت دینے کی کوشش ہے: لبنان

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ ان کا ملک بحرین کی میزبانی میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ منامہ کانفرنس امریکا کے صدی کی ڈیل کے منصوبے اور کو آگے بڑھانے کے لیے ہماری ہی جیبوں سے پیسے نکال کر ہمیں رشوت دینے کے مترادف ہے۔

اقوام متحدہ نے بھی بحرین میں امریکی اقتصادی کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا

اقوام متحدہ نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں امریکا کی دعوت پر جون کے آخر میں‌ بلائی جانے والی اقتصادی کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

اردنی صحافیوں‌کی سب سے بڑی تنظیم کا بحرین کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان

اردن میں صحافیوں کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم نے رواں ماہ کے آخر میں‌ بحرین کے دارالحکومت منامہ میں‌ ہونے والی امریکی اقتصادی کانفرنس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ عمان کی جرنلسٹ یونین کی طرف سے تنظیم سے منسلک صحافیوں اور ملک بھر کے نامہ نگاروں پر زور دیا ہے کہ وہ بھی منامہ میں امریکی مطالبے پر ہونے والی اقتصادی کانفرنس کے بائیکاٹ پر زور دیا ہے۔

بحرین کی 19 تنظیموں کا اقتصادی کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان

خلیجی ریاست بحرین کی 19 قومی تنظیموں اور اداروں نے جون کے آخرمیں منامہ میں امریکی دعوت پر منعقد کی جانے والی عالمی اقتصادی کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

محمود عباس کا بحرین میں عالمی اقتصادی کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان

فلسطینی قیادت نے تصدیق کی ہے کہ وہ آئندہ ماہ بحرین میں منعقد ہونے والی اقتصادی کانفرنس میں ہرگز شریک نہیں ہو گی۔ یہ کانفرنس امریکی انتظامیہ کی جانب سے اسرائیلی فلسطینی تنازع کے حل کے واسطے تیار کیے جانے والے امن منصوبے کے سلسلے میں ہو گی۔

بحرین کانفرنس کا مقصد قضیہ فلسطین کا خاتمہ ہے: فلسطینی تنظیمیں

فلسطینی دھڑوں نے بحرین اقتصادی ورکشاپ کو فلسطینی تصفیے کے خاتمے کا ذریعہ اور امریکی صدی کی ڈیل کے آغاز کا پہلا مرحلہ قرار دیا۔

عرب ممالک بحرین کی اقتصادی کانفرنس کا بائیکاٹ کریں: پی ایل او

تنظیم آزادی فلسطین 'پی ایل او' نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی دعوت پر بحرین کی میزبانی میں ہونے والی عالمی اقتصادی کانفرنس قضیہ فلسطین کے تصفیے کی امریکی کوششوں کا حصہ ہے۔ عرب ممالک کا اس کانفرنس میں شرکت کرنا قضیہ فلسطین لیے انتہائی خطرناک ہوگا۔

عرب صحافتی اتحاد کا فلسطین کے خلاف عالمی سازشیں ناکام بنانے کا مطالبہ

عرب صحافیوں کے متحدہ محاذ نے صہیونی ریاست کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کی شدید مذمت کرتے ہوئے عرب ممالک اور مسلمان ممالک سے اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

بحرین میں امریکی دعوت پر اقتصادی کونسل فلسطینی قوم کے ساتھ خیانت ہے’

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے خلاف سرگرم 'فلسطین سینٹر' نے بحرین کی میزبانی میں امریکی مطالبے پر آئندہ ماہ منعقدہ ہونے والی عالمی فلسطین کانفرنس کو امریکا اور صہیونیوں کی فلسطینی قوم کے ساتھ خطرناک سازش قرار دیتے ہوئے اس کانفرنس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی اسپیشل سیکٹر کا بحرین اقتصادی کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان

فلسطین کی طرف سے سرکاری سطح پر آئندہ ماہ جون کے آخر میں امریکا کی دعوت پر خلیجی ریاست بحرین میں‌ بلائی جانے والی اقتصادی کانفرنس میں شرکت کے بائیکاٹ کے بعد فلسطین کے اسپیشل سیکٹر نے بھی بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔