
اسرائیل کا غزہ کی پٹی کے لیے اقتصادی’سہولیات‘ کا اعلان
اتوار-15-اگست-2021
جمعہ کے روز اسرائیلی حکام نے غزہ کی پٹی کے لیے معاشی "سہولیات" کا اعلان کیا ہے۔ مئی میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان غزہ کی پٹی پر لڑئی گئی جنگ کے بعد یہ اب تک کا بڑا معاشی پیکج ہے۔ فلسطینی میڈیا میں اس جنگ کو’معرکہ سیف القدس‘ کا نام دیا جاتا ہے۔