
اسیران کی بھوک ہڑتال ناکام بنانے کے لیے افواہوں کی صہیونی مہم
ہفتہ-22-اپریل-2017
فلسطینی محکمہ امور اسیران اور کلب برائے اسیران نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ اورذرائع ابلاغ نے صہیونی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے حوالے سے افواہوں اور من گھڑت خبریں پھیلانے کی مذموم مہم شروع کی ہے۔ اس مکروہ مہم کا مقصد اسیران کی بھوک ہڑتال کو ناکام بنانا ہے۔