چهارشنبه 30/آوریل/2025

افغانستان

طالبان کا افغانستان میں عبوری حکومت کا اعلان

افغانستان میں طالبان نے اپنی نئی حکومت کا اعلان کردیا ہے۔ملّا محمد حسن اخوند وزیراعظم اور نئی کابینہ کے سربراہ ہوں گے۔طالبان کے سربراہ ملّا ہبۃ اللہ سپریم کمانڈر ،امیرالمومین اور نئی حکومت کے سرپرست اعلیٰ ہوں گے۔

افغانستان اور فلسطین میں امریکی پالیسیوں کی ناکامی میں گہری مماثلت

برطانوی "مڈل ایسٹ مانیٹر" ویب سائٹ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں اس نے افغانستان اور فلسطین دونوں میں امریکا کے قبضے کے نقطہ نظر کے درمیان مماثلت بیان کی ہے۔

امریکیوں کو افغان جنگ کی کتنی قیمت چکانا پڑی؟لرزہ خیز اعداد و شمار

امریکی حکومت کی رپورٹوں میں اشارہ کیا گیا ہے کہ 2010 سے 2012 کے عرصے کے دوران افغانستان کے بین الاقوامی اتحاد میں امریکی فوج کی تعداد ایک لاکھ سے زاید تھی۔ اور امریکا افغان جنگ پر سالانہ ایک ارب ڈالر پھونک رہا تھا۔.

حماس کی امریکی استبداد کے خاتمے پرافغان قوم کو مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی قیادت نے افغان قوم اور قیادت کو امریکی تسلط اور استبداد کے خاتمے پرمبارک باد پیش کی ہے۔

افغانستان سے فوج واپس بلانے پر کوئی ندامت نہیں:جوبائیڈن

ایک ایسے وقت میں جب طالبان تحریک نے صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد کے علاقوں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا ہےامریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے اپنی افواج کو افغانستان سے نکالنے کے فیصلے پر افسوس نہیں۔ امریکی فوج اپنے شیڈول کے مطابق افغانستان سے اس مہینے کے آخر تک نکل جائے گی۔

افغانستان سے امریکی فوج کا 90 فی صد انخلا مکمل :پینٹاگان

افغانستان سے امریکی فوج کا 90 فی صد سے زیادہ انخلا مکمل ہوچکا ہے۔ امریکا کی مرکزی کمان کے مطابق جنگ زدہ ملک سے فوجیوں اور ان کے زیراستعمال سازوسامان کو واپس امریکا یا دوسرے ممالک میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

طالبان سے معاہدے کے بعد امریکی فوج کی افغانستان سے واپسی شروع

امریکا نے طالبان سے افغان امن معاہدے کے تحت افغانستان سے فوج کا انخلاء شروع کر دیا ہے جس کا مقصد ملک میں امن قائم کرنا ہے۔

امریکا افغانستان سے چار ہزار فوجی نکالنے کے لیے تیار

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اسی ہفتے افغانستان سے چارہزار فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان کررہی ہے۔

افغان فوج کی شادی کی تقریب پر بمباری، 40 شہری جاں بحق

افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں افغان خصوصی فورسز کی طالبان کے خلاف کارروائی اور فضائی حملوں میں کم سے کم چالیس شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغان فوج نے ایک شادی کی تقریب پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں تین درجن سے زاید عام شہری جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں مارے گئے۔

افغانستان:داعش کا شادی کی تقریب پر وحشیانہ حملہ، دسیوں جاں بحق

حکومت کابل میں ہفتہ کی شب شادی کی ایک تقریب میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں تریسٹھ افراد ہلاک اور ایک سو اسّی سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق ماتم کدہ میں تبدیل ہونے والی شادی میں ایک ہزار سے زیادہ افراد شریک تھے۔ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔