جمعه 15/نوامبر/2024

اعلان بالفور

برطانوی اپوزیشن کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

برطانیہ کی اپوزیشن جماعت نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اعلان بالفور کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر جشن منانے کے بجائے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرے۔

برطانیہ: ’اعلان بالفور‘ کی صد سالہ تقریبات میں نیتن یاھو کی شرکت

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو گذشتہ روز برطانیہ پہنچے ہیں جہاں وہ فلطسین میں یہودی ریاست کی بنیاد بننے والے بدنام زمانہ ’اعلان بالفور‘ کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کررہے ہیں۔

’اعلان بالفور ‘ کے 100 سال ۔۔۔ برطانوی نسل پرستی کی زندہ مثال!

بالعموم تاریخ انسانی بالخصوص فلسطینی تاریخ میں جب ظالم و مظلوم اور ظلم ومظلومیت، استحصال اور جبر وتشدد پر جب بھی کوئی مورخ قلم آزمائی کرے گا تو وہ تا قیامت ’اعلان بالفور‘ جیسے بدنام زمانہ ’اقدام‘ کو ظلم و استحصال نسل پرستی اور جبرو تشدد کا استعارہ قرار دے گا۔

’اعلان بالفور‘ صدی کا سب سے بڑا فریب ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ارض فلسطین میں یہودی ریاست کے قیام کی بنیاد سمجھے جانے والے ’اعلان بالفور‘ کو صدی کا سب سے بڑا فریب اور فلسطینی قوم کے حقوق پر ڈاکہ زنی کی دستاویز قرار دیا ہے۔

فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے قیام پر فخر ہے:برطانوی وزیرخارجہ

برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے ایک صدی قبل اپنے ہم منصب آرتھر بالفور کے اسرائیل کے قیام میں کردار کا دفاع کیا ہے اور اس بات پر فخر کا اظہار کیا ہے کہ برطانیہ نے صہیونی ریاست کی تخلیق میں کردار ادا کیا تھا۔البتہ ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کی دو خود مختار ریاستوں کا قیام ہی مشرقِ وسطیٰ کے دیرینہ تنازع کا ایک قابل عمل حل ہے۔

‘اعلان بالفور‘ کے 100 سالہ منفی اثرات پرمبنی 17 زبانو میں فلم ریلیز!

برطانیہ میں قائم فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کے لیے سرگرم ادارے ’مرکز برائے واپسی‘ نے تقسیم فلسطین کے حوالے سے برطانیہ کے بدنام زمانہ ’معایدہ بالفور‘ کے ایک سوسال مکمل ہونے پرایک نئی فلم ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

’اعلان بالفور‘ کا جشن فلسطینیوں کے کشت وخون کےجرم پراصرار!

تقسیم فلسطین اورارض فلسطین کے جسد میں صہیونی ریاست ظالمانہ قیام کے حوالے سے انسانی تاریخ کے بدترین معاہدے‘اعلان بالفور‘ کو ایک سو سال ہورہے ہیں۔ نومبر 1917ء سے نومبر2017ء تک ایک سو سال کا سفر فلسطینی قوم کی مظلومیت، برطانوی استبدادی کی نا انصافی اور ایک قابض اور غاصب صہیونی ریاست کے قیام کی تاریخ کا سفر ہے۔

فلسطینی وزیراعظم کا برطانیہ کو’اعلان بالفور‘ پرمعافی مانگنے کا مطالبہ

فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آج سے ایک سو سال قبل ارض فلسطین میں یہودیوں کو بسانے کے بدنام زمانہ ’معاہدہ بالفور‘ پر فلسطینی قوم سے معافی مانگے۔

’اعلان بالفور’ کا صد سالہ جشن منانے پربرطانیہ کو ہرجانے کا نوٹس

فلسطینی اتھارٹی نے برطانیہ کی جانب سے فلسطین کی تقسیم کے حوالے سے بدنام زمانہ ’اعلان بالفور‘ کی صد سالہ تقریبات اور اس حوالے سےجشن منانے کی تیاریوں پر شدید احتجاج کیا ہے۔ فلسطینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ برطانوی حکومت کو اعلان بالفور کا جشن منانے پر ہرجانے کا نوٹس بھیجیں گے۔

’اعلان بالفور‘ کے 100 سال مکمل ہونے پر کارٹون سازی کا مقابلہ

نومبر 2017ء کو ارض فلسطین میں یہودیوں کو بسانے کے ظالمانہ برطانوی استبدادی فیصلے’اعلان بالفور‘ کو 100 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر بیرون ملک فلسطینیوں کی نمائند تنظیم نے کارٹون سازی کا عالمی مقابلہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔