جمعه 15/نوامبر/2024

اعتکاف

فلسطینی مسلمانوں سے حج کے ایام میں مسجد اقصیٰ میں اعتکاف کی اپیل

یہودی آباد کاروں کی خلاف ورزیوں میں اضافے اور آباد کاری کے منصوبوں کو پسپا کرنے کے ساتھ مسجد اقصیٰ میں متحرک ہونے اور مقدس مقام میں حج کے ایام میں اعتکاف کی اپیلوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

فلسطینیوں سے مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی میں اعتکاف کی اپیل!

فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن اور سینیر سیاست دان باسم زعاریر نے جمرات کو فلسطینی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ماہ صیام کے آخری عشرے کے دوران قبلہ اول [مسجد اقصیٰ] اور تاریخی مسجد ابراہیمی میں زیادہ سے زیادہ اعتکاف کریں تاکہ ان مقدس مقامات میں یہودی غنڈہ گردی کی روک تھام کی جا سکے۔

اسرائیلی فوج کی قبلہ اول میں اعتکاف بیٹھے روزہ داروں پر چڑھائی

اسرائیلی فوج نے اتوار کو علی الصباح مسجد اقصیٰ میں اعتکاف بیٹھے روزہ داروں اور دوسری عبادت گذاروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں درجنوں نہتے روزہ دار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

’فلسطینی عوام مسجد اقصیٰ میں اعتکاف کے ذریعے یہودی بلوائیوں کو روکیں‘

فلسطین میں ماہ صیام کے سایہ فگن ہوتے ہی ایک طرف یہودیوں کی شرانگیزی میں اضافہ ہو گیا ہے تو دوسری طرف فلسطینیوں کے ایمانی جوش و جذبے کو بھی ایک نئی جلا ملی ہے۔ فلسطینی رہ نماؤں نے قوم پرزور دیا ہے کہ وہ یہودی بلوائیوں کے قبلہ اول پر دھاووں کی روک تھام کے لیے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت قبلہ اول میں گذاریں۔