
فلسطینیوں کی مکانات مسماری اور یہودی آباد کاری میں غیرمعمولی اضافہ
اتوار-30-اکتوبر-2016
فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ ایک نئی رپورٹ میں صہیونی ریاست کی ظالمانہ پالیسی کے نتیجے میں فلسطینیوں کے مکانات مسماری اور یہودی آباد کاری کے واقعات میں اضافے کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ کچھ عرصے کے دوران فلسطینی شہروں میں یہودی آباد کاری میں اضافے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے مکانات میں اضافے میں بھی تیزی آئی ہے۔