
اسرائیلی پولیس: 49 سال میں پہلی بار قبلہ اول کے اندر اشتعال انگیز گشت
پیر-13-جون-2016
فلسطینی محکمہ مذہبی امور اوقاف نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے سے اندر داخل ہوئی۔ اس موقع پر پولیس کے زیراستعمال ایک چھوٹی گشتی کار بھی مسجد کے اندر داخل کی گئی اور پولیس اہلکار دیر تک وہاں اشتعال انگیز گشت کرتے رہے ہیں۔