پنج شنبه 01/می/2025

اشتعال انگیزی

عبادت کی آڑ میں یہودی آباد کاروں کےقبلہ اول پر اشتعال انگیز دھاوے

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل بدھ کو یہودی طلبا سمیت درجنوں یہودی آباد کاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ دوسری جانب قابض صہیونی حکام نے مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والے فلسطینیوں کو نماز کی ادائی کی آڑ میں بھاری جرمانے کرنا شروع کیے ہیں۔

حماس رہ نما کے خلاف امریکی اشتعال انگیزی کی فلسطین بھرمیں شدید مذمت

امریکا کی طرف سے اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری کے خلاف ایک بار پھر اشتعال انگیزی اور حماس کی قیادت کے قتل پر اکسانے کے موقف کی فلسطینی قیادت کی طرف سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

ہر 66 سیکنڈ میں فلسطینیوں کے خلاف ایک اشتعال انگیز پوسٹ

فلسطین میں ابلاغی اداروں کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں‌ سوشل میڈیا کے ذریعے فلسطینیوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے حوالے سے لرزہ خیز اعدادو شمار بیان کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2018ء کے دوران فلسطینیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت کو ہوا دینے کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ 'فیس بک' فلسطینی قوم کے خلاف نفرت پھیلانے کے لیے غاصب صہیونیوں کاموثر پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

ہفتے کو درجنوں یہودی اشرار کے قبلہ اول پر اشتعال انگیز دھاوے

کل ہفتے کو درجنوں یہودی آباد کار تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔اطلاعات کے مطابق ہفتے کو علی الصباح مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوجی افسروں سمیت درجنوں یہودی داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

الخلیل شہر میں یہودی انتہا پسندوں کا اشتعال انگیز مارچ

گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں یہودی انتہا پسندوں‌ نے ایک اشتعال انگیز ریلی نکالی جس میں فلسطینیوں ، عربوں اور مسلمانوں کے خلاف 'مرد باد' کے نعرے لگائے گئے۔

اسرائیلی پولیس اہلکار کی اشتعال انگیزی، قبلہ اول کو بند کر دیا گیا

سوموار کے روز اسرائیلی پولیس کا ایک افسر یہودیوں کی مذہبی رسومات کے لیے مختص ٹوپی پہن کرمسجد اقصیٰ کے اہم ترین مقام"قبۃ الصخرۃ" میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر وہاں پر موجود مسجد کے محافظوں نے دروازے بند کردیے جس کے باعث صہیونی پولیس اہلکار کو داخل ہونے کا موقع نہ مل سکا۔

الجزیرہ کے خلاف نیتن یاھو کی اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری

اسرائیلی حکومت اور وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے قطر کے مقبول ٹی وی چینل الجزیرہ کے خلاف اشتعال انگیزی اور انتقامی سیاست کا سلسلہ جاری ہے۔

بنیاد پرست یہودی مذہبی رہ نما کی قبلہ اول کے خلاف اشتعال انگیزی

فلسطینیوں کے خلاف نفرت اور مذہبی انتہا پسندی میں مشہور صہیونی مذہبی رہ نما اور اسرائیلی کنیسٹ کے رکن یہودا گلیک نے قبلہ اول کے خلاف ایک بار پھر اشتعال انگیز بیان دے کر فلسطینی عوام اور مسلمانوں کو مشتعل کر دیا ہے۔ یہودا گلیک نے انتہا پسند یہودیوں کو قبلہ اول پر حملوں پر اکساتے ہوئے مسجد کے حفاظتی عملے اور محکمہ اوقاف کے مندوبین کو بیت المقدس سے نکال باہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔