جمعه 15/نوامبر/2024

اسیر

بھوک ہڑتالی اسیران نے صہیونی فوج کی رہائی کی مشروط پیشکش مسترد کردی

اسرائیلی جیلوں میں انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے دو فلسطینی شہریوں انس شدید اور احمد ابو فارہ نے صہیونی حکام کی طرف سے رہائی کی مشروط پیشکش مسترد کردی ہے۔ دونوں بھوک ہڑتالی اسیران کا کہنا ہے کہ وہ رہائی تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔

فلسطینی اسیر کو 16 برس قید کی سزا

اسرائیل کے گرین لائن ایریا کے شہر لد کی ایک سینٹرل کورٹ نے ایک قیدی تامر یونس وریدات کو ساڑھے سولہ برس قید اور ایک لاکھ شیکل] ۲۶ ہزار ڈالر] جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اس امر کا انکشاف انسانی حقوق کی ایک انجمن نے پیر کے روز کیا۔

اردنی شہری کی اسرائیلی جیل میں قید بھائی سے اظہار یکجہتیبھوک ہڑتال

اسرائیلی جیل میں قید ایک اردنی شہری کے بھائی نے اسیر کے ساتھ یکجہتی کے طور پر بھوک ہڑتال اور اردنی وزارت خارجہ کے دفترکے باہر دھرنا دے دیا ہے۔

اسرائیلی عدالت سے تین فلسطینی اسیران کو قید اور جرمانہ کی سزائیں

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت کی طرف سے تین فلسطینی شہریوں کو قید اور بھاری جرمانوں کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

اسرائیلی جیلوں میں بیمار اسیران کی تعداد 1800 ہوگئی

فلسطینی اتھارٹی کے ایک عہدیدار کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں بیمارفلسطینی قیدیوں کی تعداد بڑھ کر 1800 ہوگئی ہے۔ ان اسیران میں سے 120 افراد کسی ایسے عارضے میں مبتلا ہیں جس میں باقاعدہ میڈیکل چیک اپ کی ضرورت رہتی ہے۔

جرمانوں کی عدم ادائیگی کے باعث قید 350 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی مہم

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں معمولی نوعیت کے جرائم کے تحت 350 فلسطینی جیلوں میں جرمانہ ادا نہ کرنے کے باعث قید ہیں مگر ان کی رہائی کے لیے کی جانے والی کوششوں نے قیدیوں کے لیے امید کی ایک نئی کرن روشن کی ہے۔