شنبه 16/نوامبر/2024

اسیر ماھر الاخرس

ماہر الاخرس کی ثابت قدمی پوری مسلم امہ کے لیے باعث فخر ہے: فضل اللہ

اردن کے سرکردہ مذہبی رہ نما علامہ علی فضل اللہ نے اسرائیلی جیلوں میں 103 دن تک مسلسل بھوک ہڑتال کرنے اور ثابت قدمی کے ساتھ اپنے موقف پر قائم رہنے والے فلسطینی اسیر ماہر الاخرس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اسرائیل 103 دن بھوک ہڑتال کرنے والے اسیر مطالبات ماننے پر مجبور

اسرائیلی جیل میں انتظامی قیدکے خلاف مسلسل 103 دن تک بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی ماہر الاخرس نے صہیونی حکام کی طرف سے 26 نومبر کو رہا کیے جانے کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال معطل کردی ہے۔

فلسطینی قیدی کی بھوک ہڑتال 100 دن کے قریب، زندگی شدید خطرے میں

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ صہیونی زندانوں میں انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والا فلسطینی ماہر الاخرس زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔

بنا کسی مقدمے کے فلسطینیوں کو حراست میں رکھنے کی انتظامی قید کیا ہے؟

اسرائیلی جیل میں زندگی اور موت کی کشمکش سے دوچار ایک بھوک ہڑتال فلسطینی ماہر عبداللطیف الاخرس عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز ہے۔ ماہرالاخرس نے 85 دن قبل بلا جواز انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی جو آج بھی جاری ہے۔ بھوک ہڑتال کی وجہ سے اسیر کی زندگی شدید خطرے سے دوچار ہے مگر وہ رہائی یا شہادت تک احتجاجی بھوک ہڑتال جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

ماہر الاخرس کا شہادت یا رہائی تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا عزم

اسرائیلی جیل میں مسلسل 81 روز سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی ماہر الاخرس نے رہائی یا شہادت تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کےعزم کا اظہار کیا ہے۔

بھوک ہڑتالی فلسطینی کی حمایت دھرنے کے شرکاء پر عباس ملیشیا کا حملہ

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی ادارے نے گذشتہ روز رام اللہ میں ریڈ کراس کے مرکزکے سامنے بھوک ہڑتالی فلسطینی ماہر الاخرس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لگائے گئے دھرنے کے شرکا پر حملہ کر کے دھرنے کے شرکا کو منتشر کر دیا۔

خالد مشعل کا ماہر الاخرس کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سابق صدر خالد مشعل نے اسرائیلی جیل میں 79 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی ماہر الاخرس کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر بات چیت میں ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی عدالت قریب المرگ بھوک ہڑتالی کی رہائی کا مطالبہ مسترد کر دیا

اسرائیل کی سپریم کورٹ نے مسلسل 78 دن سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی ماہر الاخرس کی رہائی سے متعلق دی گئی درخواست مسترد کر دی ہے۔

بھوک ہڑتال فلسطینی کی زندگی بچانے کے لیے سوشل میڈیا پر مہم

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے صہیونی جبر کے خلاف مسلسل 78 دن سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی ماہر الاخرس کی زندگی خطرے میں ہے مگر فلسطینی قوم، اسیر کے خاندان اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی بار بار اپیلوں کا صہیونی ریاست پرکوئی اثر نہیں ہو رہا ہے۔

بھوک ہڑتالی اسیر کی زندگی کو خطرہ، حماس-اسلامی جہاد کی تنبیہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' اور اسلامی جہاد نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھوک ہڑتال کرنے والے قیدی ماہر الاخرس کی زندگی کو کچھ ہوا تو صہیونی ریاست کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ دونوں جماعتوں ‌نے 75 دن سے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیر ماہر الاخرس کو فوری طور غیر مشروط طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔