جمعه 15/نوامبر/2024

اسیران

اسیران کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ قیدیوں کا مسئلہ ان کی جماعت کی اولین ترجیح ہے اور رہے گی۔ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ حماس نے اپنےقیام سے ایک سال قبل اسرائیلی فوجیوں کو پکڑنے کے لیے پہلا آپریشن کیا تھا۔

بیلجیم میں فلسطینی برادری کا اپنے اسیر بھائیوں سے اظہار یکجہتی

بیلجیم میں مقیم فلسطینی تارکین وطن نے اسرائیلی زندانوں میں قید اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک موجود فلسطینی برادری کو اپنے اسیر بہن بھائیوں کی دشمن میں قید کا احساس ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

اسرائیلی جیل میں قید بیمار فلسطینی کا ڈیڑھ ماہ سے دوائی کا بائیکاٹ

انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال اورادویات کا بائیکاٹ کرنے والے فلسطینی قیدی کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

اسرائیل کی فوجی عدالت سے حماس رہ نما کو ایک سال قید کی سزا

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے زیر حراست رہ نما الشیخ نزیہ ابوعون کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔ الشیخ ابو عون کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے نواحی علاقے جبع سے ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں 250 فلسطینی قیدیوں کی اجتماعی بھوک ہڑتال

فلسطین میں اسیران کے امور پر نظر رکھنے والے اداروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید اسلامی جہاد کے 250 قیدیوں نے اسرائیلی مظالم کے خلاف بہ طوراحتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ فلسطین کی بعض دوسری جماعتوں کے قیدیوں نے بھی بھوک ہڑتال کا عندیہ دیا ہے۔

جیل سے فرار ہونے والے فلسطینیوں کو قید تنہائی میں ڈال دیا گیا

قابض صہیونی حکام نے ستمبر کے اوائل میں سرنگ کے ذریعے ’جلبوع‘ جیل سے فرار کے بعد دوبارہ گرفتار کیے گئے تمام چھ فلسطینیوں کو قید تنہائی میں ڈال دیا ہے۔

فلسطینی قیدیوں نے مضبوط فولادی تہہ کیسے کاٹی؟ چشم کشا انکشافات

اسرائیلی اینٹی ٹنل یونٹ "یھلوم" کی تحقیقات میں جلبوع جیل سے چھ قیدیوں کے فرار کے عمل کی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا کہ "فریڈم ٹنل" کے قیدیوں نے مسلح اور فولادی فرش میں کاٹ کر سرنگ بنائی اور اس سے فرار ہوگئے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فلسطینی قیدیوں نے جیل کے واش روم کے فرش کو تیزابی مادے سے کاٹا اور 25 سینی میٹر اسٹیل کو کاٹ کر نیچے اترے۔

اسیر فلسطینی کا اپنی ماں کے نام مکتوب

مرکزاطلاعات فلسطین نے آزادی سرنگ کے ہیروز میں سے ایک بہادر قیدی محمود العارضہ کا اپنی ماں کے نام لکھے خط کا متن شائع کیا ہے۔

اسیران سے یکجہتی، القدس شہر اسرائیلی فوجی چھاؤنی میں تبدیل

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیوں کے اعلان کے بعد بڑی تعداد میں فوج تعینات کر کے شہر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا۔

قیدیوں کے فرار کا معمہ، سرنگ کی مٹی کہاں گئی، چمچ کہاں چھپائی گئی؟

پیر کی صبح طلوع آفتاب سے قبل ہائی سکیورٹی والی جلبوع جیل سے فرار ہو کر 6 فلسطینی قیدیوں کو ان کی آزادی سے نکالنے کا عمل اب بھی کئی سوالات کوجنم دیتا ہے کہ انہوں نے اس آپریشن کو کس طرح انجام دیا۔جسے جیل سے سب سے خطرناک فرار سمجھا جاتا ہے۔