جمعه 15/نوامبر/2024

اسیران

حماس کی پوری قوم سے بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اپیل

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے دو فلسطینی شہریوں ادیب مفارجہ اور فواد عاصی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کریں۔

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں دو سگے بھائی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں نابلس اور قلقیلیہ میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران دو سگے بھائیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ تلاشی کے دوران متعدد شہریوں کی گرفتاری کے وانٹ جاری کرتے ہوئے انہیں خود کو حکام کے حوالے کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی جیلوں میں بند تین فلسطینی خواتین سماجی کارکنوں کی رہائی

اسرائیلی حکام نے سوشل سرگرمیوں کے دوران فلسطینیوں کی حمایت کی مہمات چلانے کی پاداش میں گرفتار کی گئی تین فلسطینی خواتین کارکنوں کو رہا کردیا ہے۔ تینوں کو چند ہفتے قبل سماجی رابطے کی ویب سائیٹ’فیس بک‘ پر فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا گیا تھا۔

سامی جنازرہ نے چند دن کے التواء کے بعد بھوک ہڑتال دوبارہ شروع کر دی

اسرائیلی حکام کے مظالم کے شکار انتظامی حراست میں ڈالئے گئے قیدی سامی جنازرہ نے چند روز کے التواء کے بعد دوبارہ بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

اسرائیل میں پابند سلاسل فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 7 ہو گئی

قابض اسرائیلی فوج نے کل منگل کے روز ایک کارروائی میں فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن عبدالجابر مصطفیٰ فقہاء کو رام اللہ میں ان کی رہائش سے گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا ہے۔ فقہا کی گرفتاری کے بعد اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

اسیر سامی جنارزہ نے بھوک ہڑتال ملتوی کردی

فلسطینی اسیر سامی الجنارزہ نے تفتیش کے آغاز کے بعد اپنی بھوک ہڑتال کو سات دنوں کے لئے ملتوی کردیا ہے۔ اسرائیلی عدالت نے ان کے کیس میں نئی پیش رفت کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے نئی تحقیقات جاری ہیں۔

19 فلسطینی اسیران کی سزائوں میں توسیع

اسرائیلی عدالتوں نے 19 فلسطینی اسیران کو انتظامی احکامات اور دیگر عدالتی کارروائی کے تحت ایک بار پھر سزائیں سنا دی ہیں۔

فلسطینی اسیر مسلسل پانچ سال سے ملاقاتوں سے محروم

قابض اسرائیلی حکام نے یوکرین سے اغوا کر کے حراست میں رکھے گئے فلسطینی اسیر ضرار ابو سیسی کو گزشتہ پانچ سال سے خاندان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی ہے۔

بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے فلسطینی کم سن کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں چھاپا مار اور تلاشی مہم کے بعد قلندیہ مہاجر کیمپ سے ایک فلسطینی لڑکے کو حرات میں لے لیا۔

بھوک ہڑتالی اسیر نے ریڈ کراس حکام سے ملاقات سے انکار کردیا

اسرائیلی جیل میں مقید اور دو ماہ سے زائد عرصے سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیر سامی الجنارزہ نے اسرائیلی حکام کی جانب سے ہاتھوں اور پیروں کی بیڑیاں نہ کھولنے پر سوروکا ہسپتال میں ریڈ کراس حکام سے ملنے سے انکار کردیا ہے۔