چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسیران

فلسطینی عدالت سےزیرحراست صحافی کی رہائی کی درخواست ساتویں بار مسترد

فلسطینی اتھارٹی کی ایک ماتحت عدالت نے الاقصیٰ ٹی وی چینل کے زیرحراست نامہ نگار کی رہائی کے لیے دی گئی درخواست مسلسل ساتویں مرتبہ مسترد کرتے ہوئے عدالتی آمریت کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

چھ فلسطینی اسرائیلی زندانوں میں اسیری کے نئے سالوں میں داخل

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی جیلوں میں پابند سلاسل چھ فلسطینی کل 11 جون ہفتے کے روز اپنی اسیری کے نئے برسوں میں داخل ہو گئے۔

اسرائیلی عدالتوں سے پانچ فلسطینیوں کو قید وجرمانوں کی سزائیں

اسرائیل کی فوجی عدالتوں سے زیرحراست پانچ فلسطینی شہریوں کو مختلف مدت کی قید اور جرمانوں کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

اسرائیلی زندانوں میں قید 1700 فلسطینی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا

اسرائیل کی جیلوں میں قید 7 ہزار فلسطینیوں میں 1700 اسیران کئی جان لیوا امراض کا شکار ہیں۔ مگر اس پر مزید ستم یہ کہ ڈیڑھ ہزار سے زاید مریض فلسطینی جیل انتظامیہ کی کھلی غفلت کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

فلسطینی اسیران کے سرگرم ادارے کا عہدیدار اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار

اسرائیلی فوج نے فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’کلب برائے اسیران‘ کے ڈائریکٹر کو بیت المقدس سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

فلسطین: سزائے موت کے تین قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مقامی فوج داری عدالتوں کی جانب سے قتل اور ڈکیتی سمیت کئی دوسرے جرائم میں قصور وار قرار دیے گئے تین مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔

فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں اردن سے داخل ہونے والے ایک نوبیاہتا فلسطینی نوجوان کو ترکی سے واپسی پر حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

فلسطینی رہ نما کی اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست میں تیسری بار توسیع

اسرائیل کی ’عوفر‘ نامی فوجی عدالت نے بزرگ فلسطینی رہ نما عمر البرغوثی کی مدت حراست میں تیسری بار توسیع کر دی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے عمرالبرغوثی کی انتظامی حراست میں توسیع کو صہیونی عدالت کا ظلم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ 63 سالہ بوڑھے فلسطینی کو مسلسل انتظامی حراست میں رکھنا عالمی انسانی حقوق کی توہین ہے۔

رواں سال اسرائیلی عدالتوں سے 729 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں

فلسطین میں انسانی حقوق اور اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے پانچ ماہ کے دوران اسرائیل کی عدالتوں کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے خلاف انتظامی حراست کے 729 نوٹس جاری کئے گئے۔

سرطان کے مریض بھوک ہڑتالی فلسطینی نے دوا لینی بھی چھوڑ دی

اسرائیل کی جیل میں قید کینسر کے مرض میں مبتلا بھوک ہڑتال فلسطینی اسیر نے گذشتہ 8 دن سے دوا لینا بھی چھوڑ دی ہے۔