جمعه 15/نوامبر/2024

اسیران

بھوک ہڑتالی اسیر بلال الکاید کی ہڑتال کا دوسرا ماہ، بول چال بند

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے تحت قید کیے گئے بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر نے بول چال بند کردی ہے۔ دوسری جانب اس ی بھوک ہڑتال آج جمعہ سے دوسرے ماہ میں داخل ہوگئی ہے۔

کم عمر اسیران کے خلاف اسرائیلی عدالت میں مقدمہ کی کارروائی جاری

اسرائیل کی ایک مقامی عدالت میں کم عمر فلسطینی اسیران شادی فراح اور احمد الزعتری کے خلاف دائر مقدمہ کی کارروائی جاری ہے۔ دونوں فلسطینی بچوں کو دنیا کے کم سن اسیر قرار دیا جاتا ہے کیونکہ دونوں کی عمریں 12 سال بتائی جاتی ہیں۔

سنگ باری کے الزام میں بیت المقدس سے چار فلسطینی بچے گرفتار

اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر سے سنگ باری اور پٹرول بم حملوں کے الزام میں چار فلسطینی بچوں کوحراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز منتقل کر دیا ہے۔

عوامی فرنٹ کے اسیران کا اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج

فلسطینی تنظیم عوامی فرنٹ برائے آزادی فلسطین سے تعلق رکھنے والے اسیران نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھوک ہڑتالی اسیر بلال الکاید سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی سلسلہ شروع کررہے ہیں۔

نابلس: بھوک ہڑتالی اسیر بلال سے یکجہتی کے لئے دھرنا

نابلس کے شمال میں واقع قصبے عصیرہ الشمالیہ میں فلسطینی اسیر بلال کاید سے اظہار یکجہتی کے لئے ان کے گھر کے باہر منعقد ہونے والے دھرنے میں درجنوں فلسطینی شہریوں نے شرکت کی۔

فلسطینی اسیران پر مزید پابندیوں کا اسرائیلی منصوبہ تیار!

اسرائیلی پارلیمنٹ 'کنیسٹ' میں ایسا بل پیش کرنے کی تیاری کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی اسیران خصوصا حماس سے تعلق رکھنے والے قیدیوں پر دوران قید مزید پابندیاں لگائی جائیں گی۔

فلسطینی اسیران کی رہائی جلد ہی ممکن ہوگی: حماس قیادت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے مرکزی رہنمائوں خالد مشعل، صالح العاروری اور موسیٰ ابو مرزوق نے ایک بار پھر اپنی تنظیم کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی حمایت کے عہد کی تجدید کی اور ان کی رہائی کی کوششوں کو جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

غزہ کے باشندوں کی رامون جیل میں مقید عزیزوں سے ملاقات

بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے رہائشی 63 باشندوں کو اسرائیلی جیل رامون میں قید اپنے عزیزوں سے ملاقات کا موقع دیا گیا ہے۔

اسرائیل کے جرائم کی قیمت ادا ہونے تک کوئی معاہدہ نہیں ہوگا: حماس

حماس کے رہنما حازم قاسم کا کہنا ہے کہ ان کی تحریک غزہ میں قید اسرائیلی فوجیوں سے متعلق معلومات کو مفت میں نہیں بانٹے گی۔ انہوں نے کسی بھی ممکنہ قیدی تبادلہ معاہدے سے قبل وفاء الاحرار معاہدے کے تحت رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی عقوبت خانوں سے رہا کیا جائے۔

حماس کے اسیران پر پابندیوں میں اضافے کی منظوری

اسرائیلی کابینہ نے جیلوں میں ڈالے گئے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے تمام کارکنوں اور رہ نماؤں پر سختیاں بڑھانے کی منظوری دی ہے۔