جمعه 15/نوامبر/2024

اسیران

مصر نے چار مغویوں کی رہائی کے بدلے ناقابل قبول شرائط عاید کیں: برودیل

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے مرکزی رہ نما نے انکشاف کیا ہے کہ مصری حکام کی جانب سے گذشتہ برس اگست میں جزیرہ سیناء سے اغواء کیے گئے چار فلسطینی نوجوانوں کی رہائی کے بدلے میں ایسی ناقابل قبول شرائط عاید کیں جنہیں کوئی بھی غیور فلسطینی تسلیم نہیں کر سکتا۔

برسوں کی اسیری کے بعد صرف چھ دن کی رہائی!

صہیونی ریاست کے مظالم کی ایک بدترین شکل فلسطینیوں کو طویل مدت تک زندانوں میں پابند سلاسل رکھنا ہے۔ برسوں تک زندانوں میں قید رکھنے کے بعد بھی صہیونیوں کو فلسطینیوں کو رہا کرنا گراں گذرتا ہے۔ چنانچہ اگر کسی فلسطینی کو رہا کربھی دیا جائے تو اسے جلد از جلد دوبارہ گرفتار کرکے عقوبت خانوں کا رزق بنا دیا جاتا ہے۔

بلال کاید سمیت 6 فلسطینیوں کی اسرائیلی زندانوں میں بھوک ہڑتال جاری

اسرائیلی انتظامیہ کے مظالم کے خلاف بہ طور احتجاج صہیونی زندانوں میں چھ فلسطینی قیدی بدستور بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بھوک ہڑتالی اسیران میں قید تنہائی میں ڈالے گئے اسیران اور انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل فلسطینی شامل ہیں۔

فلسطینی تنظیموں کا اسیران کی حمایت میں عالم گیر تحریک چلانے کا مطالبہ

فلسطین کی مزاحمتی، جہادی، مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے متفقہ طورپر اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی دشمن کی قید میں موجود اسیران پر ڈھائے جانے والے مظالم کو عالمی سطح پر اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

’صہیونی حکام فلسطینی قیدی بلال کاید کو جان سے مانا چاہتے ہیں‘

اسرائیل کی جیل میں 14 سال آٹھ ماہ باضابطہ قید کے بعد انتظامی حراست میں منتقل کیے گئے اسیر بلال کاید کی بھوک ہڑتال تیسرے ماہ میں داخل ہوگئی ہے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے بلال کاید کی بھوک ہڑتال کے معاملے پر اسرائیلی حکام کی ہٹ دھرمی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکام بلال کاید کو قتل کرنا چاہتے ہیں۔

فلسطینی شہریوں کی اسرائیلی زندانوں میں اپنے پیاروں سے ملاقاتیں

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 43 فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی ‘النفحہ’ نامی جیل میں قید اپنے پیارے عزیزو اقارب سے ملاقات کی۔

’فلسطینی اسیران کا غم وغصہ آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے‘

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال کی تحریک کے زور پکڑنے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی جیلوں میں حالات کشیدہ ہوچکے ہیں۔ فلسطینی قیدیوں کا تیزی سے بڑھتا غم وغصہ آتش فشاں بن پر پھٹ سکتا ہے۔

حماس اسیران کی اسرائیلی جیل ریمون سے نفحہ میں ظالمانہ منتقلی

قابض صہیونی جیل انتظامیہ کی طرف سے فلسطینی اسیران کی ایک سے دوسری جیل میں منتقلی کا ظالمانہ عمل جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی انتظامیہ نے کل سوموار کی شام اسلامی تحریک مزاحمت کے 18 اسیران کو ریمن جیل سے نفحہ جیل منتقل کیا۔

اسرائیل کی 2 جیلوں میں 13 فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال جاری

اسرائیل کی دو جیلوں ’ریمون‘ اور ’ایچل‘ میں بارہ فلسطینی اسیران نے اپنے ساتھی بلال کاید کی انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ خود بلال کاید بھی مسلسل ڈیڑھ ماہ سے اپنی بلا جواز انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال پرہیں اور ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

فلسطینی پروفیسر کے بیٹے کو اسرائیلی جیل میں اذیتیں دیے جانے کا انکشاف

اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل ایک فلسطینی نوجوان پر صہیونی جیلروں اور انٹیلی جنس اداروں کے تفتیش کاروں کی جانب سے وحشیانہ تشدد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔