شنبه 16/نوامبر/2024

اسیران

حراست میں لیے گئے دو فلسطینیوں پراسرائیلی جیل میں ہو لناک تشدد انکشاف

فلسطین میں انسانی حقوق اور اسیران کے امور کے ذمہ دار سرکاری ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں ڈالےگئے فلسطینی نوجوانوں، بچوں اور خواتین پر بدترین مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ صہیونی فوجی اور انٹیلی جنس اداروں کے تفیش کار بے گناہ فلسطینیوں کو وحشیانہ سزائیں دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فلسطینی عدالت میں قید سیاسی کارکنوں کی ذاتی ضمانتوں پر رہائی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں قائم فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت مجسٹریٹ عدالت نے چھ سیاسی و سماجی کارکنوں کو 500 دینا فی کس شخصی ضمانت کے عوض کیا ہے۔ رہائی پانے والوں میں باسل الاعرج ،سیف الادریسی، محمد سلامین، محمد حرب، ھیثم سیاج اوعر علی دارالشیخ شامل ہیں۔

انتظامی حراست کے تحت قید فلسطینی اسرائیلی سے 18 ماہ بعد رہا

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل فلسطینی شہری نضال صلاح الدین کو 18 ماہ کے بعد رہا کردیا گیا۔ صلاح الدین کا آبائی تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے قریوت قصبے سے ہے۔

اسرائیلی جیل میں قید سرطان کے مریض کی حالت تشویشناک، بول چال بھی بند

اسرائیلی جیل میں قید ایک کینسر کے مرض میں مبتلا ایک فلسطینی کی حالت مزید تشویشناک ہوچکی ہے۔ اس کی بات چیت چھوڑ دی ہے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے کینسر کے مریض فلسطینی اسیر کی بگڑتی طبی حالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیل جیلوں میں قید تین فلسطینی 12 سال بعد رہا

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حکام نے تین فلسطینیوں کو 10، 11 اور 12 سال قید میں رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا۔

فلسطینی قوم عید کے روز شہداء اور اسیران کے بچوں کی دلجوئی کریں

مفتی اعظم فلسطین اور فلسطین کی سپریم افتاء کونسل کے چیئرمین الشیخ محمد حسین نے 1437ھ کی عید قربان کے لئے نماز کے اوقات کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کے مطابق فلسطین میں نماز عید 10 ذی الحج بہ مطابق 12 ستمبر بہ روز سوموار صبح چھ بج کر 55 منٹ پر ادا کی جائے گی۔

فلسطینی شہری اسرائیلی قید سے پانچ سال بعد رہا

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے قباطیہ قصبے کے رہائشی ایک شہری کو پانچ سال قید میں رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کردیا۔

فلسطینی شہری اسرائیلی جیلوں میں اپنی اسیری کے 28 ویں برس میں داخل

فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ’ کلب برائے اسیران‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 50 سالہ اسیر راید السعدی نے اپنی اسیری کے 27 سال مکمل کرلیے ہیں اور وہ اب اسیری کے 28 ویں برس میں داخل ہوگئے ہیں۔

صہیونی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے شکار 7 اسیران کی حالت تشویشناک

فلسطینی محکمہ امور اسیران نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی "عسقلان" نامی فوجی جیل میں پابند سلاسل سات فلسطینی مریض صہیونی جیل انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ امور اسیران نے خبردار کیا ہے کہ ان مریض اسیران کا فوری طبی معائنہ نہ کیا گیا اور ان کا علاج شروع نہ ہوا تو ان کی جانوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

مصر میں گرفتار فلسطینیوں کی رہائی فلسطینی سفارتخانے کی ذمہ داری ہے:بحر

مصرمیں ایک سال قبل جزیرہ نما سیناء میں فوج کے ہاتھوں اغواء ہونے والے فلسطینی شہریوں کی قاہرہ کی ایک فوجی جیل میں موجودگی کے انکشاف کے بعد مغویوں کا معاملہ ایک بار پھر ذرائع ابلاغ میں بڑے پیمانے پر زیربحث لایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے مغوی فلسطینیوں کی فوری رہائی کے مطالبات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔