شنبه 16/نوامبر/2024

اسیران

اسرائیلی جیلوں میں تشدد زدہ فلسطینیوں کی ڈاکٹروں سے ملاقات پر پابندی

صہیونی فوج اور خفیہ اداروں کی جانب سے حراستی مراکز میں وحشیانہ تشدد اور اذیتوں کے شکار فلسطینی قیدیوں سے انسانی حقوق کے مندوبین اور ڈاکٹروں کی ملاقات پر پابندی عاید کردی گئی۔ صہیونی فوج کے اس بھونڈے اقدام کا مقصد قیدیوں پر تشدد کے مکروہ حربے کو بے نقاب کرنے سے روکنا اور صہیونی وحشی درندوں کے جرائم کی پردہ پوشی کرنا ہے۔

سوشل میڈیا پر سرگرم 250 فلسطینی اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل

فلسطین میں انسانی حقوق کےحلقوں کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں بتایا گیا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر سرگرم فلسطینی شہری صہیونی فوج کی منظم انتقامی کارروائیوں کا شکار ہیں۔ گذشتہ ایک سال کے دوران صہیونی فوج نے سوشل میڈیا پر اسرائیل کے خلاف مواد پوسٹ کرنے کے الزامات کے تحت اڑھائی سو فلسطینیوں کو قید کیا جن میں سے بیشتر اب بھی صہیونی زندانوں میں قید وبند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں۔

اسرائیلی زندانوں میں 06 فلسطینی اسیران کی احتجاجاً بھوک ہڑتال جاری

اسرائیلی جیلوں میں قید دو فلسطینی اسیران نے بلا جواز انتظامی حراست کےخلاف بہ طور احتجاج کل سے بھوک ہڑتال شرروع کی ہے۔ جس کے بعد اسرائیلی زندانوں میں انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

فلسطینی اسرائیلی جیل میں اسیری کے 32 ویں سال میں داخل

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی جیل میں پابند سلاسل فلسطینی 58 سالہ محمد الطوس اسیری کے 31 ویں سال پورے کرنے کے بعد 32 ویں سال میں داخل ہو چکا ہے۔

ستمبر: 436 فلسطینی صہیونی زندانوں میں ڈالے گئے

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر 2016ء کے دوران اسرائیلی فوج اور پولیس کا فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن اپنے عروج پر رہا۔ اس دوران 436 فلسطینی شہریوں کو نہایت بے رحمی کے ساتھ حراست میں لینے کے بعد زندانوں میں ڈالا گیا۔

دو سال سے انتظامی حراست کے تحت قید فلسطینی شہری کی رہائی کا امکان

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی مسلسل مساعی کے بعد دو سال سے اسرائیلی جیلوں میں انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے تحت قید فلسطینی شہری ثائر حلاحلہ کی رہائی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی صحافی رہا

اسرائیلی حکام نے ایک ہفتہ قبل حراست میں لیے گئے ایک فلسطینی صحافی کو رہا کر دیا۔

’فیس بک‘استعمال نہ کرنے کی شرط پر فلسطینیوں کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی

اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کے خلاف اپنی منظم جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے فلسطینیوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کے مذموم حربے مسلسل استعمال کر رہی ہے۔ ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی قیدیوں کو ’فیس بک‘ استعمال نہ کرنے کی شرط پر رہا کرنے کا نیا حربہ استعمال کرنا شروع کیا ہے۔

حماس کی بھوک ہڑتالی اسیران کو مطالبات منوانے پر مبارکباد

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے اسیران مالک القاضی اور البلبول برادران کی جانب سے اپنے مطالبات کی جنگ میں فتح پر فلسطینی عوام کو مبارکباد دی ہے۔

اسرائیلی جیلوں میں اسیران پر بہیمانہ تشدد کا انکشاف

فلسطینی اسیران کی بہبود کے لئے کام کرنے والے ادارے فلسطینی اسیران سوسائٹی نے کہا ہے کہ عتصیون تفتیشی مرکز میں رکھنے جانے والے پانچ فلسطینی اسیران کو شدید تشدد اور جیل میں انتہائی ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔