شنبه 16/نوامبر/2024

اسیران

اسرائیلی جیل میں فلسطینی نوجوان کی انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال

اسرائیلی جیل میں‌قید ایک فلسطینی نوجوان نے انتظامی قید کی سزا کے خلاف بہ طور احتجاج دو ہفتوں سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ 27 سالہ بھوک ہڑتالی فلسطینی شہری کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے ہے اور وہ مسلسل 14 روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

طویل ترین انتظامی نظربندی کاٹنے والا فلسطینی اسیر رہا

اسرائیل نے 29 مہینے نظر بند رہنے والے ساٹھ سالہ فلسطینی اسیر رزق رجوب کو رہا کر دیا ہے۔ رزق رجوب طویل ترین مدت نظر بندی گزارنے والے فلسطینی اسیر تھے۔

بیت المقدس کے نوجوان کو پتھرائو پر نو سال قید کی سزا

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی مرکزی عدالت نے ایک فلسطینی نوجوان محمد التاویل کو نو سال قید کے ساتھ 10 ہزار شیکل جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

اسرائیلی جیلوں سے رہائی کے بعد چار فلسطینی بچے گھروں میں نظر بند

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے گرفتار کیے گئے چار فلسطینی بچوں کو رہا کرنے کے بعد ان کے گھروں پر نٖظر بند کردیا ہے۔ بچوں کی رہائی کے لیے کئی دوسری شرایط بھی عاید کی گئی ہیں۔

14 سال قید کی سزا پوری کرنے کے باوجود فلسطینی اسرائیلی جیل میں قید

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری کی 14 سال قید کی سزا پوری کرنے کےباوجود اسرائیلی فوج کی تحویل میں ہے اور اسرائیلی انتظامیہ نے اسے رہا کرنے سے انکار کردیا ہے۔

کنیسٹ نے تفتیش کاروں کو قیدیوں پر ہولناک تشدد کی اجازت دے دی

صہیونی پارلیمنٹ کے انتہا پسند ارکان پارلیمان نے ایک نئے متنازع قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت فوج ، پولیس اور خفیہ اداروں کے تفتیش کاروں کو زیرحراست فلسطینیوں پر تشدد کے وحشیانہ طریقے استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی علی الاشقر اسیری کے 15 سال میں داخل

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ فلسطینی اسامہ محمد علی الاشقر نے اپنی اسیری کے 14 سال مکمل کرلیے ہیں اور وہ اب اسیری کے 15 ویں سال میں داخل ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی مریضوں کی تعداد 1600 ہوگئی

اسرائیلی جیلوں میں قید سات ہزار سے زاید فلسطینی شہریوں میں ڈیڑھ ہزار سے زاید مختلف نوعیت کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی انتظامیہ کی کھلی غفلت کا شکار ہیں۔

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، کئی سابق اسیران گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں بعض سابق اسیران بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی بچی کو 15 قید کی سزا سنائے جانے کی تیاری

اسرائیلی پراسیکیوٹر نے زیرحراست ایک 17 سالہ فلسطینی لڑکی پر پندرہ سال قید کی فرد جرم عاید کرنے کے لیے کوشاں ہے اور فلسطینی لڑکی کے خلاف مرکزی عدالت میں جاری مقدمہ میں اسے پندرہ سال تک قید کی سزا سنانے کی سفارش کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔