شنبه 16/نوامبر/2024

اسیران

‘ھداریم‘ جیل کے تمام اسیران اجتماعی بھوک ہڑتال میں شامل

سابق فلسطینی وزیر اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما وصفی قبہا نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی’ھداریم‘ جیل میں قید مریض اسیران کےسوا باقی تمام جماعتوں کے اسیران نے اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

فلسطینی کارکنوں کا سرمنڈوا کر اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی

فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے اسرائیلی زندانوں میں قید اپنے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مختلف سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔ مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے کارکنوں نے اسیران کی بھوک ہڑتال میں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پراپنے سر منڈوائے ہیں۔

اسرائیلی جیلوں میں 1500 فلسطینیوں کی اجتماعی بھوک ہڑتال شروع

اسرائیلی زندانوں میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے شکار ہزاروں فلسطینیوں نے آج سے مرحلہ وار بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کا آغاز کیا ہے۔ آج 17 اپریل بہ روز سوموار کو فلسطین میں یوم اسیران کے موقع پر 1500 فلسطینیوں نے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

اسرائیلی جیلوں میں قید بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کی حالت تشویشناک

اسرائیلی جیلوں میں انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے تحت قید دو فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران جمال ابو اللیل اور صحافی محمد اسامہ القیق کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔ دونوں بھوک ہڑتالی اسیران بے ہوش ہیں اور اپنے سہارے حرکت کرنا ان کے لیے مشکل ہوگیا ہے۔

"نطفے کی مصنوعی منتقلی” فلسطینی اسیران کے ہاں48 بچوں کی پیدائش

اسرائیلی جیلوں میں زیرحراست فلسطینیوں کے مادہ تولید کی مصنوعی طریقے سے منتقلی کے عمل سے ان کے ہاں بچوں کی پیدائش کا سلسلہ جاری ہے۔ کچھ عرصہ پیشتر انسانی حقوق کی تنظیموں نے فلسطینی اسیران کے ہاں اولاد کے لیے یہ سلسلہ شروع کیا تھا۔ نطفے کی مصنوعی منتقلی کے نتیجے میں اب تک فلسطینی اسیران کے ہاں 48 بچے پیدا ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی جیلوں میں قید تین فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال جاری

اسرائیلی جیلوں میں انتظامی حراست کی ظالمانہ سزا کےخلاف بہ طور احتجاج تین فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال جاری ہے۔

اسرائیلی پرچم نذرآتش کرنےکے الزام میں فلسطینی قید تنہائی میں منتقل

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار ایک فلسطینی شہری ایمن الشرباتی کو ’جلبوع‘ نامی جیل میں قید تنہائی میں ڈال دیا ہے۔ الشرباتی پر جیل میں اسرائیلی پرچم نذرآتش کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

فلسطینی قیدیوں کا احتجاج کامیاب، صہیونی انتظامیہ کی قیدیوں سے مفاہمت

حال ہی میں اسرائیلی جیلوں النقب اور نفحہ میں قیدیوں اور صہیونی انتظامیہ کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد فلسطینی قیدیوں کا احتجاج رنگ لے آیا۔ قیدیوں اور اسرائیلی جیل انتظامیہ نے متعدد بار کے مذاکرات کے بعد کشیدگی کے خاتمے کا سمجھوتہ کیا ہے۔

اسرائیلی عدالت دو بچوں سمیت چار فلسطینیوں کو قید کی سزائیں

اسرائیل کی مرکزی عدالت نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے دو بچوں سمیت چار فلسطینیوں کو عملی قید کی سزائیں سنائی ہیں۔

فلسطینی اسیر نے رہائی کے بعد جلاوطنی کا اسرائیلی آپشن مسترد کر دیا

اسرائیلی جیلوں میں طویل ترین قید کاٹنے والے فلسطینی اسیر نائل برغوثی نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ صہیونی فوجی گیلاد شالیت کے بدلے رہائی پانے والے اسیران کو نہ تو جلاوطن کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی کوئی طاقت انہیں اپنے اہل خانہ سے جدا کر سکتی ہے۔