شنبه 16/نوامبر/2024

اسیران

اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے 60 اسپتال منتقل

اسرائیلی جیلوں میں 17 اپریل سے بھوک ہڑتال کرنے والے 60 فلسطینی اسیران کی حالت تشویشناک ہونے کےبعد انہیں اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

اسیران کی بھوک ہڑتال 33 ویں روز بھی جاری، ملک بھر میں نفیرعام

اسرائیلی جیلوں میں اپنے بنیادی حقوق کی حمایت میں فلسطینی اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال آج 33 ویں روز میں جاری ہے۔ دوسری جانب فلسطین بھر میں آج اسیران کی جماعت میں ’نفیر عام‘ اور یوم الغضب منایا جا رہا ہے۔

رام اللہ اتھارٹی پراسیران کی بھوک ہڑتال ناکام بنانے کا الزام

فلسطینی اسیر رہ نما مروان البرغوثی کی اہلیہ نے الزام عاید کیا ہے کہ تحریک فتح اور فلسطینی اتھارٹی کے بعض عناصرگذشتہ 32 روز سے جاری بھوک ہڑتال ناکام بنانے میں ملوث ہیں۔

’پیزا ہٹ‘ کی فلسطینی اسیران کا تمسخراڑانے والے اشتہار پر معذرت!

بین الاقوامی فوڈ کمپنی ’پیزا ہٹ‘ نےحال ہی میں اسرائیلی اخبارات میں شائع ہونے والے اس اشتہار پر معذرت مانگی ہے جس میں 17 اپریل سے اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کی ہڑتال کا مبینہ طور پر مذاق اڑایا گیا تھا۔

اسیران کی حمایت میں ھلال احمر کے دفاتر کے باہر دھرنوں کا مطالبہ

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران کی جانب سے اپنے بنیادی حقوق کی فراہمی کے لئے "آزادی اور وقار" بھوک ہڑتال کے 22 دن مکمل ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی انتظامیہ کا نقب جیل میں بھوک ہڑتالی قیدیوں سے جارحانہ سلوک

میڈیا کمیٹی برائے بھوک ہڑتالی اسیران کا کہنا ہے کہ فلسطینی اسیران سوسائٹی کے وکیل خالد مہاجنہ نے نقب جیل میں مقید دو اسیران سے ملاقات کی ہے۔

فلسطینی اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال 19ویں دن میں داخل

اسرائیلی جیل میں مقید فلسطینی اسیران اسرائیلی جیل سروس سے اپنے حقوق کی جنگ کے لئے مسلسل 19 ویں دن بھی "آزادی اور وقار" بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسیران کو زبردستی کھانا کھلانے پر عالمی ادارہ صحت سے مداخلت کا مطالبہ

فلسطینی اسیران و سابق اسیران کے جملہ امور کے ذمہ دار کمشن کے سربراہ عیسیٰ قراق اور فلسطینی اسیران سوسائٹی کے سربراہ قدورہ فارس نے بین الاقوامی تنظیم WHO سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کو زبردستی کھانا کھلانے سے روکنے کے لئے مداخلت کرے۔

حماس کو صہیونی ریاست کی طرف سےجواب کا انتظار ہے

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر نائب صدر اسماعیل ھنیہ نے بتایا کہ اسرائیل کےساتھ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ حماس کو قیدیوں کے حوالے سے پیش کردہ مطالبات پر صہیونی حکام کی طرف سے جواب کا انتظار ہے۔

’1700‘ فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال کا 15 دن

اسرائیلی جیلوں میں اپنے حقوق کے لیے بہ طور احتجاج 17 اپریل سے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی ہڑتال آج 15 ویں دن میں جاری ہے۔ اس وقت 1700 سے زاید فلسطینی بھوک ہڑتال کررہے ہیں جب کہ 1500 اسیران اپنی بھوک ہڑتال کے دو ہفتے مکمل کرنے کے بعد آج تیسرے ہفتے میں داخل ہوگئے ہیں۔