شنبه 16/نوامبر/2024

اسیران

فلسطینی پارلیمان کے 12 منتخب ارکان صہیونی زندانوں میں قید

قابض صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینی پارلیمان پر شب خون مارنے اور منتخب ارکان پارلیمان کو بلا جوازحراست میں لینے کا جمہوریت دشمنی پرمبنی سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غرب اردن سے ایک اور فلسطینی رکن پارلیمنٹ عمر عبدالرزاق کو سلفیت شہر سے حراست میں لےلیا۔ عبدالرزاق کی گرفتاری کے بعد اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل منتخب فلسطینی ارکان اسمبلی کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

فلسطینیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے مصر سے رابطہ

اسرائیلی جیل سے رہا ہونے والے اسیران نے رام اللہ شہر میں موجود مصری سفارتخانے کو ایک خط پہنچایا ہے جس میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے ان کی تنخواہیں روکنے کے فیصلے کے خلاف مداخلت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اسیر بھوک ہڑتالی رہ نما کے ساتھ حماس کے 30 قیدیوں کی بھوک ہڑتال

اسرائیل کی جزیرہ نما النقب کی جیل میں پابند سلاسل اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے 30 اسیر کارکنوں نے جماعت کے ایک رہ نما کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

ایمنسٹی کے وفد کا رام اللہ میں سابق اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ کے ایک نمائندہ وفد نے گذشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کے زیرعتاب سابق اسیران کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور اسیران کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ ادھر سوشل میڈیا پر بھی سماجی کارکنوں نے رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے خلاف بہ طور احتجاج دھرنا دینے والے سابق اسیران اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کی مہم شروع کی ہے۔

’سابق اسیران کے پرامن دھرنے پر طاقت کا استعمال سیاسی غنڈہ گردی‘

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے مقبوضہ مغربی کنارے میں سابق اسیران اور ان کے اہل خانہ کے پرامن احتجاجی دھرنے پر عباس ملیشیا کے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسےسیاسی غنڈہ گردی قرار دیا ہے۔

اسیران کی مالی امداد کی بحالی تک دھرنا جاری رکھنے کا عزم

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ میں وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے دفتر کے باہر سابق اسیران اور موجودہ اسیران کے اہل خانہ کا دھرنا جاری ہے۔ سابق اسیران اور دیگر شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ رام اللہ اتھارٹی کی طرف سے اسیران کے اہل خانہ کی سلب کی گئی امداد بحال کرنے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

اسرائیلی زندانوں میں فلسطینی اسیر کے ماہ صیام کے شب و روز!

اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل ہزاروں فلسطینی انتہائی ناگفتہ بہ حالات میں زندگی کے شب وروز گذارتے ہیں۔ ماہ صیام کی آمد کے ساتھ اسیران کی مشکلات اور مصائب میں اور بھی کئی گنا بڑھ جاتی ہیں۔

شہداء و اسیران کے وظائف روکنا معاشی دہشت گردی ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے شہداء اور اسیران کے اہل خانہ کو دی جانے والی مالی مراعات ختم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے رام اللہ حکومت کی شہریوں کے خلاف معاشی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

اسپتالوں میں لائے گئے تمام فلسطینی اسیران دوبارہ زندانوں میں منتقل

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھوک ہڑتال کےباعث اسپتالوں اور دوسری جیلوں میں منتقل کیے گئے فلسطینی قیدی واپس پرانے قید خانوں میں ڈال دیئے گئے ہیں۔

’بھوک ہڑتالی اسیران کو قصداً موت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے‘

اسرائیلی جیلوں میں اپنے جائز اور آئینی حقوق کے حصول کے لیے گذشتہ 39 دنوں سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کی حالت مزید تشویشناک ہوچکی ہے، دوسری طرف صہیونی انتظامیہ فلسطینی قیدیوں کے مطالبات اور ان کی بھوک ہڑتال کو مسلسل نظر انداز کرتے ہوئے قیدیوں کی مشکلات میں جان بوجھ کر اضافہ کر رہی ہے۔