چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسیران

فلسطینی یومِ اسیران کے موقع پر پرتشدد جھڑپیں

اسرائیلی قابض افواج (آئی او ایف) کی جانب سے اتوار کی شام فلسطینی یومِ اسیران کے موقع پر قیدیوں کی حمایت میں نکالے گئے مارچ کو وحشیانہ طریقے سے دبانے کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔

فلسطینی قیدیوں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے: عرب پارلیمنٹ

عرب پارلیمنٹ نے تمام بین الاقوامی اداروں اور متعلقہ انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض اسرائیل پر دباؤ ڈالنے اور قیدیوں کو فوری رہا کرنے کے لیے ایک سنجیدہ بین الاقوامی اقدام کا آغاز کریں۔

فلسطینی کو اسرائیلی عدالت سے عمر قید، ایک ملین ڈالر جرمانہ کی سزا

فلسطین سینٹر فار پرزنر اسٹڈیز نے تصدیق کی ہے کہ قابض ریاست کی جیلوں میں عمر قید کی سزا پانے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 549 ہو گئی ہے۔ کل اتوار کواسرائیلی ریاست کی عدالت نے جنین کے ایک قیدی کے خلاف نئی عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

الاقصیٰ اسیران کو نقصان پہنچنااسرائیل کیلئے جھنم کا دروازہ کھول دے گا

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ الشیخ صالح العاروری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے اسرائیلی ریاست کو ایک قطعی پیغام بھیجا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دو مسائل ہیں، انہیں نقصان پہنچانا اپنے لیے جھنم کے دروازے کھول دینا ہے۔

جیل سے فرار ہونے والے دو فلسطینی قیدیوں پر اسرائیلی جلادوں کا تشدد

قیدیوں اور سابق اسیران کے امور کے کمیشن نے کہا ہے کہ دو فلسطینی قیدیوں یعقوب قادری اور محمد العارضہ کے ساتھ مسلسل بدسلوکی اور تشدد کیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی خاتون صحافی کو انتظامی قید کی سزا

کل اتوار کوقابض اسرائیلی ریاست کی ایک فوجی عدالت نے قیدی بشریٰ الطویل کے خلاف تین ماہ کے لیے انتظامی حراست کا حکم جاری کیا۔ یہ ان کی مسلسل پانچویں بار انتظامی قید کی توسیع ہے۔

فلسطینی خاتون رہ نما 22 ماہ بعد صہیونی زندانوں سے رہا

اتوار کو اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقس کی رہائشی خاتون رہ نما ایمان الاعور کو 22 ماہ کی حراست کے بعد رہا کر دیا۔

اسرائیلی جیلروں نے اسلامی جہاد کے قیدیوں پر نئی پابندیاں عاید کر دیں

قابض اسرائیلی جیلوں کی انتظامیہ نے متعدد جیلوں میں "اسلامی جہاد" تحریک کے قیدیوں کے خلاف من مانی سزائیں عائد کیں۔ ان میں انہیں دو ماہ کے لیےاپنے رشتہ داروں سے ملاقات سے محروم کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں دو ہفتے تک قید تنہائی میں رکھا جائے گا اور انہیں کینیٹین سے استفادےکی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ ہر قیدی کو 400 شیکل جرمانہ کیا گیا ہے۔

نماز جمعہ سے روکنے پر فلسطینی قیدیوں کا جیل کے اندر دھرنا

قابض اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں نے جیل انتظامیہ کی جانب سے نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے بعد جیل کے اندر ہی دھرنا دیا۔

اسرائیل کا متعصب انتقام، فلسطینی قیدی کا مکان مسمار کرنے کا فیصلہ

قابض اسرائیلی حکام نے پیر کی شام فیصلہ کیا ہے کہ جنین کے مغرب میں واقع قصبے سیلہ الحارثیہ میں قیدی غیث جرادات کے گھر کو مسمار کر دیا جائےگا۔ غیث جرادات گذشتہ برس دسمبر میں حومش یہودی کالونی میں ایک فدائی حملے میں ملوث فلسطینیوں میں سے ایک تھا۔