شنبه 16/نوامبر/2024

اسیران

بزرگ فلسطینی شہری کی اسرائیلی جیل میں 9 روز سے بھوک ہڑتال

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے ایک اسیر فلسطینی شہری نے اسرائیلی حکام کی طرف سے ملک بدری کی شرط پر رہائی کی پیش کش ٹھکراتے ہوئے بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج ان کی بھوک ہڑتال کو مسلسل نواں روز ہے۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی طالبہ کو دو سال قید اور جرمانے کی سزا

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیر حراست ایک فلسطینی طالبہ کو دو سال قید اور چھ ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔

غزہ کے 22 شہریوں کی اسرائیل جیل میں قید عزیزوں سے ملاقات

گذشتہ روز فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 22 فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیل کی ’رامون ‘ جیل میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کی۔

رہائی کا جشن نہ منانے کی شرط پر فلسطینی صہیونی قید سے رہا

اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی مدحت عبید کو اس شرط پر 10 ماہ کے بعد رہا کیا گیا کہ وہ اپنے گھر پر رہائی کا جشن نہیں منائے گا۔نہ کوئی استقبالیہ بینر لہرایا جائے گا اور نہ ہی کوئی دوسری تقریب منعقد کی جائے گی۔

ملک بدری پرقید کو ترجیح، فلسطینی اسیر نے بھوک ہڑتال شروع کردی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے ایک اسیر فلسطینی شہری نے اسرائیلی حکام کی طرف سے ملک بدری کی شرط پر رہائی کی پیش کش ٹھکراتے ہوئے بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو گرم کپڑوں کی فراہمی پر پابندی

قابض صہیونی انتظامیہ نے جیلوں میں فلسطینی اسیران کو ان کے اہل خانہ کی طرف سے سردی سے بچاؤ کے لیے گرم کپڑوں اور لحاف کی فراہمی پر پابندی عاید کردی ہے۔

فلسطینی تحریک اسیران کا ریکارڈ تلف کرنے کی اسرائیلی سازش

فلسطینی محکمہ امور اسیران نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بیت المقدس میں قائم فلسطینی اسیران تحریک کے ریکارڈ سینٹر کو ختم کرنا چاہتی ہے۔

غزہ کے 31 شہریوں کی اسرائیل جیل میں قید عزیزوں سے ملاقات

گذشتہ روز فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 31 فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیل کی ’نفحہ ‘ جیل میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کی۔

اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی ارکان پارلیمان کی تعداد 12 ہوگئی

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے سے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما اور فلسطین مجلس قانون ساز کے منتخب رکن الشیخ حسن یوسف کی گرفتاری کے بعد اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی مجلس قانون ساز کے ارکان کی تعداد 12 ہوگئی ہے

‘بیت المقدس کے محروسین کا ایک تہائی حصہ نابالغوں کا ہے’

فلسطین میں انسانی حقوق کے لئے سرگرم ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ دنوں کے دوران حراست میں لئے جانے والے بیت المقدس کے باسیوں میں سے ایک تہائی حصہ کم عمر بچوں کا ہے۔