شنبه 16/نوامبر/2024

اسیران

فلسطینی اسیر کی انتظامی حراست میں مسلسل تیسری بار توسیع

قابض صہیونی حکام نے زیرحراست فلسطینی شہری منتصر شدید کی انتظامی حراست میں مسلسل تیسری بار چھ ماہ کی تجدید کی ہے۔

ننھی فلسطینی اسیرہ پر اسرائیلی فوج کی طرف سے 12 الزامات عاید

اسرائیل کی فوجی عدالت عوفر نے زیرحراست ننھی فلسطینی مزاحمت کار’عہد باسم تمیمی‘ کی مدت حراست میں توسیع کرتے ہوئے اس کے مقدمہ کی سماعت چھ فروری دو ہزار اٹھارہ تک ملتوی کردی ہے۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی پروفیسر کو 16 ماہ قید کی سزاء

اسرائیل کی مرکزی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشی ایک فلسطینی پروفیسر اور سرکردہ فلسطینی رہ نما ناصر صبحی ابو خضیر کو 16 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

اسلامی جہاد کا رہ نما اسرائیلی جیل 16 سال بعد رہا

اسرائیلی حکام نے ایک فلسطینی شہری کو 16 سال دو ماہ قید میں رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کردیا جب کہ اسلامی جہاد کے ایک مقامی رہ نما کی انتظامی قید میں دوسری بار توسیع کردی گئی ہے۔

’ایشل‘ جیل میں فلسطینی مریض اسیران کو منظم صہیونی جرائم کا سامنا

فلسطینی محکمہ امور اسیران نے ایک بیان میں بتایا ہےکہ اسرائیل کے’ایشل‘ نامی بدنام زمانہ عقوبت خانے میں پابند سلاسل 16 فلسطینی مریض اسیران کو منظم طبی جرائم کا سامنا ہے۔

غزہ کے 18 شہریوں کی اسرائیلی جیل میں قید عزیزوں سے ملاقات

گذشتہ روز فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 18 فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیل کی ’ریمون ‘ جیل میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کی۔

اسرائیلیوں کی مجرمانہ غفلت، کینسرکا مرض فلسطینی قیدی شہید

اسرائیلی جیل میں قید کینسر کا ایک مریض فلسطینی صہیونی جیلروں کی مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں دم توڑ گیا۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسیر حسین حسنی عطا اللہ کی موت کی ذمہ داری صہیونی ریاست پر عاید کی ہے۔

ماہرعبدالقادر یونس دنیا کا دوسرا قدیم فلسطینی اسیر!

اسرائیلی کے ہاتھوں 1948 میں قبضے لی گئی فلسطینی اراضی کے شمالی تکون میں عارہ اور عرعرہ نامی دیہات کے درمیان علاقے سے تعلق رکھنے والے فلسطینی ماہر عبدالطیف عبدالقادر یونس 35 برس صہیونی زندانوں میں گزارنے کے بعد اب اسیری کے 36 سال میں داخل ہوگئے ہیں۔

گرفتاری سے چند منٹ قبل فلسطینی کا بیٹی کو الوداعی بوسہ

فلسطینی شہری عبدالرحمان اشتیہ کی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو سلائے ابھی چند منٹ ہی گذرے تھے کہ اچانک صہیونی فوج نے گرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے سالم قصبے میں واقع اس کےگھر پر دھاوا بول دیا۔

القسام کے دو کارکنان کی صہیونی زندان میں مسلسل حراست کے 20 سال

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینی شہری صہیونی زندانوں میں قید مسلسل کے 20 سال مکمل کرنے کے بعد 21 ویں سال میں داخل ہوگئے ہیں۔