جمعه 15/نوامبر/2024

اسیران

فلسطینی قیدی کا پھر سے بھوک ہڑتال کا اعلان

فلسطینی قیدی العواودہ نے ہفتے کے روز پھر سے اپنی بھوک ہڑتال شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوبارہ بھوک ہڑتال کی وجہ اسرائیلی قابض اتھارٹی کی وعدہ خلافی بنی ہے۔ اسرائیلی جیل میں بارہ سال قید کاٹنے والے العواودہ نے پچھلے ماہ 21 جون 2022 کو اس یقین دہانی پر اپنی طویل بھوک ہڑتال ختم کی تھی کہ انہیں مزید نظر بند نہیں رکھا جائے گا اور رہائی دے دی جائے گی۔

6 فلسطینی قیدیوں میں دورانِ قید کینسر کی تشخیص

فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی (پی پی ایس) نے انکشاف کیا ہےکہ اسرائیلی جیلوں میں قید چھ فلسطینی قیدیوں میں ایک سال سے بھی کم عرصے میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی وکلا سے بھی محروم ہیں: محجتہ القدس

شہدا اور جیلوں قید فلسطینیوں سے متعلق امور کو دیکھنے والی محجتہ القدس فاونڈیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں کے شعبے 'آئی پی ایس' نے قیدی محمد سلیم اور یحیی مقبول کی اپنے وکلا سے ملاقات پر پابندی لگا رکھی ہے۔ ان دونوں کے وکیل حضرات کو بھی اپنے موکلین سے ملاقات کے لیے جیل میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

قیدی محمود الدبعی کی بگڑتی صحت پر والد کا اظہارِ تشویش

فلسطینی قیدی محمود الدیبی کے والد نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے جنین میں اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ پانچ گھنٹے کی مسلح جھڑپوں کے دوران گزشتہ مئی میں شدید زخمی ہوئے تھے۔ انہیں زخموں کی وجہ سے صحت کی خرابی کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی ادارے فلسطینی قیدیوں پر اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیں :حماس

حماس نے اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ بہیمانہ سلوک اور انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں پر بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور دنیا کو بتائیں کہ اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جارہا ہے۔

اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کو بلا جواز تنگ کیے جانے کی شکایات

قابض اسرائیلی اتھارٹی کی جیلوں میں بند فلسطینیوں کو آئے روز جیل انتظامیہ کی جانب سے مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ اس امر کا اظہار موجودہ اور سابق فلسطینی قیدیوں کے امور کو دیکھنے کے لیے قائم کمیشن سے فلسطینی قیدی محمد الارداح نے اپنی شکایت میں کیا ہے۔

نظر بند فلسطینی کی 111 دن بعد بھوک ہڑتال ختم

قابض اسرائیلی اتھارٹی کی طرف سے طویل عرصے سے بلا جواز نظربند کیے گئے فلسطینی نے ایک سو گیارہ دن تک بھوک ہڑتال کرنے کے بعد ختم کر دی۔ بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان قابض اتھارٹی کی طرف سے جلد رہائی کی یقین دہانی پر کیا گیا ہے۔

جمال الطویل کی انتظامی حراست میں مسلسل تیسری بار توسیع

اسرائیلی قابض اتھارٹی نے البیرہ شہر کے رہائشی حماس کے اہم رہنما جمال الطویل کی انتظامی حراست میں مسلسل تیسری بار توسیع کی ہے۔

گرفتار فلسطینیوں کی زندگی خطرے میں ہے، ذمہ دار اسرائیل ہوگا: اہل خانہ

فلسطین میں حال ہی میں تین یہودی آباد کاروں کے قتل کے الزام میں گرفتار دو فلسطینی شہریوں 21 سالہ صبحی ابو شقیر صبیحات اور 20 سالہ اسعد الرفاعی کے اہل خانہ اپنے بچوں کی زندگی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد قابض حکام نے ابو شقیر اور الرفاعی کو غیرانسانی تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد ان کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

کینسر کا شکار فلسطینی شہری اسرائیلی جیل سے رہا

جمعرات کو قابض اسرائیلی حکام نے کینسر کے مرض میں مبتلا قیدی عبدالباسط معطان کو 6 ماہ تک جاری رہنے والی انتظامی حراست کے بعد رہا کیا۔