یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسیران

فلسطینی شہری اسرائیلی زندانوں سے 22 سال بعد رہا

فلسطینی شہری ایاد ابو ھاشم 22 سال قید کے بعد گذشتہ روز رہا ہو گئے۔ قید کی مدت پوری ہونے کے بعد مسلسل 16 دن تک انہیں پابند سلاسل رکھا گیا۔

محمود عصیدہ فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی سیاست کا شکار!

فلسطینی اتھارٹی نے مقبوضہ مغربی کنارے میں عوام کو کوئی سہولت دی ہو یا نہ مگر ایک عذاب مسلسل وہاں کے عوام جھیل رہے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے سیاسی بنیادوں پر فلسطینیوں کی پکڑ دھکڑ اور انہیں جیلوں میں بندکرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

حماس کی کوششیں رنگ لے آئیں، مصر میں گرفتار چار فلسطینی رہا

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کی جانب سے کی گئی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں اور مصر میں قید چار فلسطینیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

اسیران کے حقوق کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں‌ گے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی جماعت اسرائیلی زندانوں میں قید اسیران کے حقوق کا ہر ممکن دفاع کیا جائے گا۔

اسرائیلی کمانڈوز کا جزیرہ النقب میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد

اسرائیلی ریاست کے کمانڈوز نے جزیرہ نما النقب کی جیل کے وارڈ 3 میں گھس کر نہتے فلسیطنی اسیران کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر فلسطینی اسیران تحریک نے سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے۔

فلسطینی شہری مسلسل 23 سال بعد صہیونی زندانوں سے آزاد

اسرائیلی جیلوں میں مسلسل 23 سال تک پابند سلاسل رہنے والے فلسطینی تیسیر سمودی کو گذشتہ روز سزا پوری ہونے کے بعد جیل سے کر دیا۔

فلسطینیوں پر مسلط کی گئی نسل پرستانہ صہیونی معاشی جنگ!

حال ہی میں اسرائیلی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کو واجب الاداء ٹیکسوں کی بھاری رقم کی ادائیگی روکنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ رقم اسرائیل کے خلاف لڑتے ہوئے مارے جانے والے فلسطینیوں کے خاندانوں اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے اہل و عیال کی کفالت پر خرچ کی جاتی ہے۔

غزہ کے 27شہریوں کی اسرائیل جیل میں قید عزیزوں سے ملاقات

گذشتہ روز فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 27 فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیل کی ’نفحہ‘ جیل میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کی۔

اسرائیل فلسطینی اسیران کو اذیت کی موت دے کرقتل کر رہا ہے: عرب لیگ

عرب لیگ نے اسرائیلی حکومت اور دیگر ریاستی اداروں کی فلسطینی اسیران کے حوالے سے اختیار کردہ ظالمانہ پالیسی کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ صہیونی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطینی قیدیوں کو سسک سسک کر مرنے اور اذیت کی موت سے دوچار کرنے کی مجرمانہ پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

اسرائیلی زندان میں‌ 28 سال سے پابند سلاسل فلسطینی شہید

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل ایک فلسطینی شہری مسلسل 28 سال قید رہنے کے بعد غیر انسانی سلوک اور بیماری کے علاج میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرنے کے باعث دم توڑ گیا۔