یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسیران

بھوک ہڑتال روکنے کے بدلے فلسطینی اسیران کے چار اصولی مطالبات

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی شہریوں نے آج اتوار 7 اپریل 2019ء کو 'الکرامہ2' تحریک کے تحت 'فدائی' کے عنوان سے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ اس میں ابتدائی طور پر 30 فلسطینی اسیران نے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ دوسرے مرحلے میں اس تحریک میں مزید سیکڑوں قیدیوں کی شمولیت کا امکان ہے۔

فلسطینی تحریک اسیران کی اسرائیل کے ساتھ مفاہمت کی خبروں کی تردید

فلسطینی اسیران کے حقوق کے حوالے سے سرگرم تحریک اسیران نے وضاحت کی ہے کہ تحریک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ کوئی سمجھوتہ طے نہیں پایا ہے۔

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے سے چھ فلسطینی اغوا کر لیے

قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 6 فلسطینی اغوا کر لیے۔

سال 2015ء کے بعد 6 ہزار فلسطینی بچے صہیونی زندانوں میں قید کیے گئے!

ایک رپورٹ کے مطابق سال 2015ء سے فروری 2019ء تک اسرائیلی فوج نے 6 ہزار فلسطینی بچوں کو جیلوں میں قید کیا۔ ان میں سے 98 فی صد بچوں کو جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا شکار کیا گیا۔

مریض فلسطینی اسیر قید کاٹنے کے بعد صہیونی عدالت سے رہا

اسرائیلی حکام نے زیر حراست ایک فلسطینی مریض شہری کو قید کی مدت پوری ہونے کے بعد رہا کر دیا۔

250 فلسطینی نونہال صہیونی عقوبت خانوں میں ادنیٰ درجے کے حقوق سے محروم

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل 250 فلسطینی بچے ادنیٰ درجے کے انسانی حقوق سے بھی محروم ہیں۔

اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل 6 فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال

اسرائیلی زندانوں میں قید چھ فلسطینیوں نے صہیونی ریاست کے مظالم اور انتقامی حربوں کے خلاف مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ ان تمام فلسطینیوں نے انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

فلسطینی شہری اسرائیلی جیل سے 16 سال کے بعد رہا

اسرائیلی حکام نے زیر حراست فلسطینی شہری عبدالھادی جھا الھمشری کو مسلسل 16 سال پابند سلاسل رکھنے کے بعد کل بدھ کے روز رہا کر دیا۔ ان کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم سے ہے۔

سابق فلسطینی وزير وصفی قبہا اسرائیلی جیل سے 9 ماہ بعد رہا

اسرائیلی حکام نے سابق فلسطینی وزير وصفی قبہا کو 9 ماہ تک مسلسل قید میں رکھنے کے بعد گزشتہ روز رہا کر دیا۔

غزہ کے 17 شہریوں کی اسرائیل جیل میں قید عزیزوں سے ملاقات

گذشتہ روز فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 17 فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیل کی ’ایچل‘ جیل میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کی۔