دوشنبه 18/نوامبر/2024

اسیران

اسرائیلی عقوبت خانوں میں پانچ فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال جاری

فلسطین میں قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کے مطابق صہیونی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل 5 فلسطینی اسیران نے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ ان میں غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے اسیر حسام الرزہ کی بھوک ہڑتال 37 دن سے جاری ہے۔

سیاسی قیدیوں کی رہائی کے مطالبات سے فلسطینی اتھارٹی کا مسلسل فرار

فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن فتحی القرعاوی نےکہا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی کے نام نہاد سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سیاسی قیدیوں کی بلا جواز گرفتاریاں اور ان کی رہائی سے فلسطینی اتھارٹی کا انکار ناقابل قبول اور فلسطینی اتھارٹی کا سیاسی انتقام ہے۔

صہیونی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت، زخمی فلسطینی خاتون کی حالت تشویشناک

فلسطینی شعبہ امور اسیران ومحررین کی طرف سے جاری رپورٹ میں زیر حراست فلسطینی خاتون اسراء جعابیص کے ساتھ صہیونی جیلروں کے مجرمانہ برتائو پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی بھوک ہڑتالی کی حالت نازک

اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدی کی حالت تشویشناک ہونے کے باوجود میں صہیونی حکام اس حوالے سے مسلسل چُپ سادھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب اسیر خالد فراج کے والدین نے انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس اور دیگر عالمی اور علاقائی تنظیموں پر خالد فراج کی رہائی کے لیے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کئی ہفتوں کے بعد فلسطینی اسیران نے اجتماعی نماز جمعہ ادا کی

فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے اسرائیلی جیلوں میں حالیہ ہفتوں کے دوران پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد پہلی بار فلسطینی قیدیوں نے کل جمعہ کے روز اجتماعی نماز جمعہ ادا کی۔

زیرحراست فلسطینی بچوں سے صہیونی فوج کا وحشیانہ سلوک جاری

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل فلسطینی بچوں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، کو مسلسل غیرانسانی سلوک اور وحشیانہ تشدد کا سامنا ہے۔

"عمر البرغوثی” صہیونی وحشیوں کے سامنے کھڑا کوہ گراں!

فلسطین پر صہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے خلاف جدو جہد کے دوران لازوال قربانیاں دینے والوں میں غرب اردن کے البرغوثی خاندان کی خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

فلسطینی اسیر صہیونی زندانوں سے 14 سال بعد رہا

اسرائیلی زندانوں میں قید ایک فلسطینی شہری 14سال بعد رہا ہوئے ہیں۔ 39 سالہ یوسف محمد عبدالوھاب زیود کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے نواحی علاقے السیلہ الحارثیہ کے رہائشی ہیں۔ انہیں چودہ سال قید سزا سنائی گئی تھی۔

بھوک ہڑتال فلسطینی اسیر خالد جمال فراج کی حالت کی حالت تشویشناک

اسرائیلی جیل میں قید بھوک ہڑتالی فلسطینی خالد جمال فراج کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات 31 سالہ جمال فراج 24 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ربع صدی سے زاید صہیونی عقوبت خانوں میں قید دو فلسطینی رہ نما

فلسطین میں اسیران کے امور کے ذمہ دار ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں‌ بتایا گیا ہے کہ پاپو لرفرنٹ برائے آزاد فلسطین کے سیکرٹری جنرل احمد سعدات اور تحریک فتح کے رہ نما مروان البرغوثی 25 سال سے صہیونی زندانوں میں مسلسل پابند سلاسل ہیں۔