چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسیران

کینسر کا شکار 23 فلسطینی صہیونی زندانوں میں زندگی موت کی کشمکش میں!

فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کے مطابق صہیونی زندانوں میں قید فلسطینیوں میں 16 فی صد قیدی جان لیوا امراض میں مبتلا ہیں، جن میں 23 فی صد فلسطینی کینسر کے مریض ہیں۔

مُطالبات تسلیم ہونے کے بعد دو فلسطینی اسیران نے بھوک ہڑتال معطل کر دی

اسرائیلی جیل میں‌ قید دو فلسطینی اسیران نے قابض انتظامیہ کی طرف سے مطالبات پورے ہونے پر بھوک ہڑتال معطل کر دی ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں 6 فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال جاری

فلسطین میں قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کے مطابق صہیونی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل 6 فلسطینی اسیران نے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ ان میں غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے اسیر حسام الرزہ کی بھوک ہڑتال 42 دن سے جاری ہے۔

صہیونی زندانوں میں حشرات الارض کا طوفان، قیدیوں کی مشکلات میں اضافہ

اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی اسیران کے حقوق کے ذمہ ادارے کی طرف سے جاری ایک بیان میں‌ کہا گیا ہےکہ جزیرہ نما النقب کی اسرائیلی جیل میں‌ لال بیگوں اور دیگر حشرات الارض کیڑوں کی بھر مار ہےجس کے باعث اسیران کو ایک نئی مصیبت کا سامنا ہے۔

سنہ 1967ء کے بعد 50 ہزار فلسطینی بچے صہیونی عقوبت خانوں میں ڈالے گئے

برسلز میں فلسطینی اسیران کے حوالے سے ہونے والی عالمی کانفرنس کے موقع پر پیش کی گئی ایک رپورٹ‌ میں کہا گیا ہے کہ سنہ 1967ء کی جنگ کے بعد اسرائیل نے 50 ہزار فلسطینی بچوں کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں جیلوں میں قید کیا۔ رپورٹ کے مطابق 16 ہزار 655 فلسطینی بچے سنہ 2000ء کو شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ کے بعد گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالے گئے۔

لاشوں کے بدلے اسرائیل کا شام کے دو قیدی رہا کرنے کا فیصلہ

اسرائیل نے اپنے ایک فوجی کی باقیات کے بدلے میں دو قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیل نے 4 اپریل کو 1982ء میں لبنان جنگ کے دوران میں لاپتا ہونے والے اپنے ایک فوجی کی لاش واپس ملنے کا اعلان کیا تھا اور یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس کی باقیات کی واپسی "خفیہ انٹیلی جنس کارروائی" کے ذریعے ممکن ہوسکی تھی۔

پانچ انتظامی قیدیوں کی بھوک ہڑتال متعدد روز سے جاری

اسرائیلی جیلوں میں قید پانچ فلسطینی قیدیوں کی جانب سے بغیر کسی جرم یا عدالتی کارروائی کے انتظامی حراست میں رکھے جانے کے خلاف بھوک ہڑتال متعدد روز سے جاری ہے۔

اسرائیلی جیل میں قید 4 فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال جاری، حالت تشویشناک

فلسطین میں قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کے مطابق صہیونی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل 4 فلسطینی اسیران نے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ ان میں غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے اسیر حسام الرزہ کی بھوک ہڑتال 39 دن سے جاری ہے۔

غیر قانونی حراست کے خلاف چار فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال جاری

چار فلسطینی قیدیوں نے بغیر کسی وجہ اور الزامات کے اپنی غیر قانونی انتظامی حراست کے خلاف احتجاج کے طور پر متعدد روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے ۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی رکن پارلیمنٹ کی مدت حراست میں 4 ماہ کی تجدید

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن محمد اسماعیل الطل کی مدت حراست میں 4 ماہ کی توسیع کرتے ہوئے انہیں مزید چار ماہ تک انتظامی قید کے تحت جیل میں ڈال دیا ہے۔