دوشنبه 18/نوامبر/2024

اسیران

نہتے فلسطینی قیدی کی آنکھوں کی بینائی کون واپس کرے گا؟

رواں سال 21 جنوری کو 31 سالہ فلسطینی اسیر محمود عبدالعفو العملہ کی زندگی اس وقت تبدیل ہوگئی جب 'عوفر' جیل میں اس کی کوٹھڑی پر غاصب صہیونی فوجیوں‌ نے یلغار کرتے ہوئے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر حسن العویوی کی حالت تشویشناک

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے فلسطینی حسن العویوی مسلسل دو ماہ سے صہیونی زندانوں میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے باعث اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

فلسطینی شہری 5 سال بعد اسرائیلی جیل سے رہا

اسرائیلی حکام نے غرب اردن کے ایک فلسطینی شہری کو پانچ سال تک پابند سلاسل رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا۔

ناقص مضر صحت خوراک، روزہ دار فلسطینی اسیران سے نیا صہیونی انتقام

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے بدنام زمانہ حراستی مرکز 'عتصیون' میں قید سیکڑوں فلسطینی روزہ داروں کو افطاری اور سحری کے اوقات میں ناقص اور مضر صحت خوراک فراہم کی جاتی ہے۔ ناقص اور مضر صحت خوراک کی وجہ سے اسیران کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

فلسطینی اسیر کی بھوک ہڑتال کے 57 دن مکمل، حالت تشویشناک

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے فلسطینی حسن العویوی مسلسل 57 سے صہیونی زندانوں میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شدید گرمی کے باعث صہیونی زندان کھول اٹھے، فلسطینی روزہ دار قیدی نڈھال

فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے 'اسیران اسٹڈی سینٹر' کی طرف سے جاری ایک بیان میں‌ بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی قائم کردہ نام نہاد جیلوں میں فلسطینی روزہ دار قیدیوں کو پہلے سے بنیادی سہولیات سے محروم کیا گیا تھا، رہی سہی کسر شدید گرمی نے نکال دی ہے۔

روزہ دار قیدیوں کا ماہ صیام میں ٹرائل عذاب کی بدترین صہیونی شکل!

فلسطینیوں کو اذیت سے دوچار کرنے کے صہیونی حربے اور ہتھکنڈے ویسے تو بے شمار ہیں مگر ان میں ایک ایک انتہائی اذیت ناک ہتھکنڈہ ماہ صیام میں روزہ دار فلسطینی قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کو عدالتوں میں گھسیٹنا ہے۔

فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال کو 50 دن مکمل، حالت تشویشناک

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینیوں عودۃ الحروب اور حسن العویوی مسلسل 50 سے صہیونی زندانوں میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسرائیلی جیل میں قید روزہ دار فلسطینی بہنیں سحر وافطار سے محروم

اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی خواتین کو ماہ صیام کے دروان دوہری مشکلات کا سامنا ہے۔ سابق اسیرہ اور سرکردہ فلسطینی خاتون رہ نما سوزان العویوی نے بتایا کہ اسرائیلی عقوبت خانوں کی کال کوٹھڑیوں میں بند فلسطینی مائیں اور بہنیں ماہ صیام کی بابرکت ساعات میں افطاری اور سحری سے بھی محروم ہیں۔

ماہ صیام کا پہلا عشرہ، کریک ڈائون میں 100 فلسطینی روزہ دار گرفتار

فلسطین میں انسانی حقوق اور اسیران کے لیے کام کرنے والے مرکز کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہ صیام کے پہلے عشرے کے دوران اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈائون میں 100 فلسطینی روزہ داروں کو حراست میں لے لیا۔ ان میں 18 بچے اور 4 خواتین شامل ہیں۔