دوشنبه 18/نوامبر/2024

اسیران

اسرائیلی جیل میں قید بھوک ہڑتالی فلسطینی نے پانی بھی ترک کردیا

اسرائیلی زندانوں میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت قید بھوک ہڑتالی فلسیطنی اور اسلامی جہاد کے رہ نما طارق قعدان نے بہ طور احتجاج پانی پینا بھی چھوڑ دیا۔

سنہ 1967ء کے بعد 17 ہزار فلسطینی خواتین صہیونی زندانوں میں قید

قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی خواتین کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 1967ء کی جنگ کے بعد 17 ہزار فلسطینی خواتین کو صہیونی ریاست کے زندانوں میں قید کیا گیا۔

پانچ بچوں کی ماں فلسطینی خاتون 2 سال بعد صہیونی قید سے آزاد

اسرائیلی زندانوں میں مسلسل دو سال سے قید فلسطینی خاتون سماجی کارکن امل سعد کو رہا کردیا گیا۔ امل سعد کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے ہے۔ اسے دو سال قبل اسرائیلی فوج نے یکم اکتوبر 2017ء کو گھر سے اٹھا کرجیل میں ڈال دیا تھا۔ امل سعد پانچ بچوں کی ماں ہیں۔ انہوں نے اسیری کا بیشتر عرصہ بدنام زمانہ اسرائیلی جیل'دامون' میں گذارا جہاں انہیں غیرانسانی سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔ا

مریض فلسطینی اسیرصہیونیوں کے رحم وکرم پر!

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل ایک مریض فلسطینی مراد ابو معیلق کئی روز سے کومے میں ہے اور اسرائیلی جیل انتظامیہ اس کی زندگی کو مسلسل خطرے میں ڈال رہی ہے۔ اسیر کوکسی قسم کی طبی امداد فراہم نہیں کی گئی ہے۔ دوسری طرف اسیر کے اہل خانہ نے ابو معیلق کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

غرب اردن، القدس میں جھڑپیں، ،متعدد فلسطینی زخمی اور گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں اور مظاہرین پرحملوں کے دوران 33 فلسطینی زخمی اور متعدد کو حراست میں لے لیا گیا۔

فلسطینی اسیران ٹیلی فون پر بات چیت کا حق حاصل کرنے میں کامیاب

فلسطین کی تحریک اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی تاریخ میں پہلی بار فلسطینی قیدی اپنے عزیز و اقارب اور اہل خانہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کا حق حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ فلسطینی اسیران کا ماضی میں بار بار کی جانے والی بھوک ہڑتالوں میں ایک یہ مطالبہ بھی شامل رہا ہے کہ انہیں عالمی قوانین اور انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق اپنے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کا حق فراہم کیا جائے۔

مُعلمہ جس کی ایک عید فلسطینی اتھارٹی، دوسری اسرائیلی جیل میں گذری

'میری لخت جگر آلا ایک عقوبت خانے سے دوسرے عقوبت خانے، ایک تفتیش سے دوسری تفتیش، ایک جیل سے دوسری جیل میں'۔ یہ الفاظ اس فلسطینی معلمہ کی ستم رسیدہ ماں کے ہیں جس کی جواں سال بیٹی گذشتہ کئی ماہ سے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی ریاست دونوں کے ظلم وستم کا شکار ہے۔

اسرائیل جیل میں قید فلسطینی کی حالت تشویشناک، اسپتال منتقل

اسرائیل جیل میں ایک بیمار فلسطینی کو حالت تشویشناک ہونےکے بعد اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

فلسطینی قیدی جن کی 74 عیدیں صہیونی زندانوں میں گزرگئیں!

مسلم امہ اس وقت عید الاضحیٰ کی تیاریاں کر رہی ہے مگر دوسری طرف اہل فلسطین کی یہ عید بھی ان کے زخموں کو تازہ کرنے کا موجب بنے گی کیونکہ اس وقت 6000 فلسطینی اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل ہیں اور ان کے اہل خانہ اپنے اسیر پیاروں کے بغیر عید کی کیا خوشی منائیں گے۔ کسی کا بھائی تو کسی ماں کا لخت جگر اور کہیں چھوٹے بچوں کا باپ اور کہیں بچوں اور بچیوں کی ماں صہیونی زندانوں میں قید ہے۔

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈائون، 23 فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج کی طرف سے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں غرب اردن اور بیت المقدس میں بدھ کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں کم سے کم 23 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔