چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسیران

قابض اسرائیلی فوج کے کریک ڈائون میں 8 فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے آج ہفتے کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے سے آٹھ فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ حراست میں لیے جانے والوں میں اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے رہ نما اور سابق اسیران بھی شامل ہیں۔

فلسطینی دوشیزہ کی اسرائیلی زندان میں انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے تحت قید 24 سالہ فلسطینی دو شیزہ ھبہ احمد اللبدی نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی تعداد 143 ہوگئی

اسرائیلی جیلوں میں جیمرز لگائے جانے اور دیگر قدغنوں کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کی تعداد 143 ہوگئی ہے۔

فلسطینی شہری اسرائیلی جیل سے 15 سال بعد رہا، گھر میں جشن

جمعرات کو اسرائیلی حکام نے ایک فلسطینی شہری کو مسلسل 15 سال قید میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے 'زعل عباھرہ کو آج سے پندرہ سال قبل ان کے آبائی علاقے الیامون سے حراست میں لیا گیا تھا۔

جیلوں میں جیمر لگانے کے خلاف 39 فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال جاری

اسرائیلی جیلوں میں جیمرز لگائے جانے اور دیگر قدغنوں کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔

سنہ 1993ء کے بعد سوا لاکھ فلسطینی صہیونی زندانوں میں قید کیے گئے

13 اکتوبر سنہ 1993ء کو فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا جسے'اوسلو' سمجھوتے کا نام دیا گیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 1993ء میں طے پائے اس معاہدے کے بعد اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک لاکھ 20 ہزار فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

فلسطینی نونہالوں پرصہیونی جلادوں کی بربریت کے لرزہ خیز واقعات

فلسطین کے اسرائیلی جیلوں میں فلسطینیوں کے حوالے سے قائم کردہ سرکاری ادارے امور اسیران و محررین نے ایک رپورٹ میں صہیونی جلادوں کے ہاتھوں نہتے فلسطینی بچوں پر وحشیانہ تشدد کے لرزہ خیز واقعات کی تفصیلات بیان کی ہیں۔

اردن کےسعودیہ میں قید 30 شہریوں کی رہائی کے لیے رابطے

قطرسے عربی میں نشریات پیش کرنے والے'الجزیرہ' ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید 30 افراد کی رہائی کے لیے الریاض حکام سے رابطے شروع کیے ہیں۔

دو ماہ سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی کی حالت تشویشناک

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی جیل میں بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف مسلسل 60 دن سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی رہ نما حذیفہ حلبیہ کی زندگی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے آٹھ سالہ فلسطینی بچے کو اشتہاری قرار دے دیا

قابض صہیونی فوج کی طرف سے ریاستی دہشت گردی کے ناقابل یقین مظاہر سامنے آرہے ہیں۔ کم سن بچوں کو بھی دہشت گرد اور اشتہاری قرار دے کر انہیں گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔