چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسیران

اسرائیلی فوج کا غرب اردن اور القدس میں کریک ڈائون، گرفتاریاں

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اسرائیلی جرائم کے خلاف 300 فلسطینی قیدیوں‌کا بھوک ہڑتال کا اعلان

فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی بدنام زمانہ 'عوفر' جیل میں قید 300 فلسطینیوں‌ نے جیلروں کے مظالم کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

فلسطینی اسیر اسرائیلی زندانوں میں قید کے 19 ویں سال میں داخل

قابض صہیونی جیل میں قید 44 سالہ فلسطینی قیدی ایمن عثمان مصطفیٰ جعیم اسیری کے 18 سال مکمل ہونے کے بعد 19 ویں سال میں داخل ہوگئے ہیں۔

إسرائيلي فورس کا مجدو جیل میں فلسطینی اسیران پر تشدد

اسرائیلی جیل فورس نے گذشتہ رات مجدو جیل میں فلسطینی اسیران کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا اور انکی کوٹھڑیوں میں توڑ پھوڑ کی۔

کرونا کے دوران اسرائیلی فوج نے 400 فلسطینی بچے اور خواتین گرفتار کئے

فلسطینی وزارت امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی وبا کے عرصے میں قابض صہیونی فوج کے ہاتھوں 63 خواتین اور 348 بچوں کو حراست میں لیا گیا۔

سنہ 2000ء کے بعد اسرائیلی زندانوں میں 102 فلسطینی شہید ہوئے:رپورٹ

فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے 'اسیران اسٹڈی سینٹر' کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2000ء کے بعد صہیونی زندانوں میں قابض انتظامی کے مظالم اور مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں 102 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

غرب اردن: اسرائیلی فوج نے دو حقیقی بھائی زخمی کر کے گرفتار کر لیے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران دو حقیقی بھائیوں کو گولیاں مار کر شدید زخمی کیا۔ اس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

شدید گرمی میں اسرائیلی عقوبت خانے جھنم میں تبدیل،قیدی بلبلا اٹھے

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شدید گرمی کے نتیجے میں اسرائیلی زندان جھنم کے گڑھوں میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ شدید گرمی میں قیدیوں کو کسی قسم کی سہولت نہ ہونے کے نتیجے میں قیدی بلبلا اٹھے ہیں۔

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی مسلسل اسیری کے 17 ویں سال میں داخل

اسرائیلی ریاست کی ایک جیل میں قید فلسطینی وائل نبیل محمود نعیرات مسلسل اسیری کے 16 سال مکمل کرنے کےبعد اسیری کے 17 ویں سال میں داخل ہوگیا ہے۔

اسیربیٹے سے ملاقات کے بجائے فلسطینی کو تاریک زندان میں ڈال دیا گیا

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں ‌کو سفاک صہیونی جلادوں کے ہاتھوں جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی اذیتیں دینے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا جاتا۔ فلسطینی قیدیوں کی طرف سے کوئی آئینی مطالبہ کرنے پربھی ان کا مطالبہ پورا کرنے کے بنائے انہیں انتقامی حربوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔