چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسیران

اسرائیل 103 دن بھوک ہڑتال کرنے والے اسیر مطالبات ماننے پر مجبور

اسرائیلی جیل میں انتظامی قیدکے خلاف مسلسل 103 دن تک بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی ماہر الاخرس نے صہیونی حکام کی طرف سے 26 نومبر کو رہا کیے جانے کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال معطل کردی ہے۔

ثابت قدم ماہر الاخرس کی بھوک ہڑتال کے 103 دن

اسرائیلی جیل میں‌ قید فلسطینی ماہر الاخرس نے صہیونی ریاست کی ظالمانہ ہٹ دھرمی کے سامنے ثابت قدمی کے ساتھ بھوک ہڑتال آج ایک سو چوتھے روز میں بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔

خالد مشعل: اسرائیلی جیلوں میں قید تمام فلسطینی ہمارے ہیرو ہیں

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید تمام فلسطینی ہمارے ہیرو ہیں۔

اسرائیلی جیل ‘جلبوع’ میں 43 فلسطینی قیدی کرونا کا شکار

اسرائیل کی جلبوع جیل کے وارڈ 3 میں مزید 12 فلسطینی کرونا کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد جیل میں قید کرونا کے فلسطینی مریضوں ‌کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔

فلسطینی قیدی کی بھوک ہڑتال 100 دن کے قریب، زندگی شدید خطرے میں

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ صہیونی زندانوں میں انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والا فلسطینی ماہر الاخرس زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔

اسیر فلسطینی کے گھر پر صہیونی فوج کا دھاوا، اہل خانہ پر تشدد

قابض صہیونی فوج نے زیرحراست ایک فلسطینی رہ نما نظمی ابو بکر کے گھر پر 24 گھنٹوں کے دوران دوسری بار چھاپہ مارا اور گھر میں موجود ان کے اہل خانہ کو زدو کوب کرنے کے ساتھ ساتھ گھر میں قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔

صہیونی زندانوں میں قید مائوں کا دُکھ جن کے بچے ان سے چھین لیے گئے

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل پانچ ہزار سے زاید فلسطینیوں میں چالیس سے زائد خواتین بھی قید ہیں۔ ان میں 15 خواتین چھوٹے چھوٹے بچوں کی مائیں ہیں جو صہیونی عقوبت خانوں میں قید کیے جانے کے نتیجے میں اپنے بچوں سے دور کردی گئی ہیں۔

فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کا عمل مکمل کیا جائے: اسیر رہ نما کا پیغام

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے زیرحراست رہ نما الشیخ حسن یوسف نے اسرائیلی قید سے فلسطینی قوم اور قیادت کے نام اپنے پیغام میں قومی مصالحت کا عمل مکمل کرنے پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور اس کی حامی قوتیں فلسطینیوں‌ میں تقسیم کی سازشیں کررہی ہیں۔ فلسطینی قیادت کو ملک وقوم کے وسیع تر مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے مفاہمت اور مصالحت کاعمل پایہ تکمیل تک پہنچانا ہوگا۔

اسرائیلی فوج کا جلبوع جیل پر دھاوا، قیدیوں نے جیل بند کر دی

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں ‌کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیل کے بدنام زمانہ عقوبت خانے 'جلبوع' پر دھاوا بولا اور قیدیوں کے کمروں میں گھس کر انہیں زدو کوب کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے سامان کی توڑ پھوڑ بھی کی۔

اسرائیلی ہٹ دھرمی، ماہر الاخرس کی بھوک ہڑتال چوتھے ماہ میں داخل

فلسطین کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ ماہر الاخرس کی انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال چوتھے ماہ میں داخل ہوگئی ہے۔