شنبه 16/نوامبر/2024

اسیران

اسرائیل کی فوجی عدالت سے فلسطینی خاتون کو 22 ماہ قید اور جرمانے کی سزا

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیر حراست فلسطینی خاتون ایمان الاعور کو 22 ماہ قید اور 20 ہزار شیکل کی سزا کا حکم دیا ہے۔

جیل سے رہائی کے وقت صہیونی فوجیوں ‌نے فلسطینی نوجوان اغوا کر لیا

قابض صہیونی فوجیوں نے گذشتہ روز جزیرہ نما النقب کی جیل سے رہائی پانے والے ایک فلسطینی شہری کو رہا ہوتے ہی اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

اسرائیلی عدالت نے فلسطینی صحافی کی رہائی کی درخواست مسترد کر دی

اسرائیل کی سپریم کورٹ نے زیر حراست فلسطینی صحافی اسامہ شاہین کی رہائی کے حوالے سے دی گئی درخواست مسترد کر دی ہے۔

نومبر میں 357 فلسطینی گرفتاری، اسرائیلی زندان میں ایک شہید

قابض اسرائیلی فوج نے نومبر میں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ روز مرہ کی بنیاد پر جاری رکھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق نومبر 2020ء کے دوران اسرائیلی فوج نے 357 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد زندانوں میں قید کیا۔ سب سے زیادہ گرفتاریاں رام اللہ سے کی گئیں جہاں گرفتار افراد کی تعداد 103 تک جا پہنچی۔

اسرائیل کی فوجی عدالت سے دو فلسطینیوں کو قید اور جرمانوں کی سزائیں

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیر حراست دو فلسطینیوں کو قید اور بھاری جرمانوں کی سزائیں سنائی ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسیران میڈیا سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رام اللہ کے نواحی علاقے سلواد سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینیوں کواسرائیل کی فوجی عدالت سے قید اور جرمانوں کی سزائیں سنائی ہیں۔

اسرائیلی جیل قید فلسطینی دو شیزہ اسیری کے چھٹے سال میں داخل

فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کے مطابق بیت المقدس سے تعلق رکھنے والی ایک فلسطینی اسیرہ نورھان ابراہیم خضر عواد اسیری کے پانچ سال مکمل کرنے کے بعد قید کے چھٹے سال میں داخل ہوگئی ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی شہدا واسیران کی مالی کفالت بند کرنے کو تیار

امریکی اخبار'نیویارک ٹائمز' نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے نئی امریکی انتظامیہ، نو منتخب صدر جو بائیڈن اور اسرائیل کی خوشنودی کی خاطر فلسطینی شہدا اور قیدیوں کے اہل خانہ کی مالی کفالت ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

‘اسرائیل کرونا کے شکار قیدیوں تک طبی ٹیموں کی رسائی دی جائے’

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ نے اسرائیلی جیلوں ‌میں کرونا کا شکار ہونے والے فلسطینیوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی عدالت سے 12 فلسطینیوں کو قید کی سزائیں

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی فوجی عدالت 'سالم' نے حراست میں لیے 12 فلسطینیوں‌ کو قید اور جرمانوں کی سزائیں سنائی ہیں۔

فلسطینی رہ نما نائل البرغوثی کی قیدِ مُسلسل کے 41 سال

کل 20 نومبر 2020ء کو فلسطینی رہ نما نائل البرغوثی کی قابض صہیونی ریاست کے زندانوں میں مسلسل اسیری کے 40 سال مکمل ہونے کے بعد اسیری کا 41 واں سال شروع ہوجائے گا۔ نائل البرغوثی نہ صرف طویل ترین قید کاٹنے والے فلسطینی ہیں بلکہ ان کا شمار ان عالمی قیدیوں میں ہوتا ہے جو دشمن کی قید میں ایک لمبا عرصہ قید وبند کی صعوبیتں اٹھا چکے ہیں۔